جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

شیخ رشید احمد اور عمران خان میں اختلاف شدت اختیار کر گئے

datetime 29  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے اگلے الیکشن کے لئے این اے 60 اور این اے 62 سے پی ٹی آئی کے امیدوار کھڑے کرنے پہ غور پارٹی میں مشاورت شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی حقیقی آزادی مارچ میں عدم دلچسپی اور خونی لانگ مارچ والے بیانات سے مارچ کو نقصان پہنچا جس کا عمران خان کو شدید غصہ ہے ۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے ہم نے شیخ رشید کو قومی اسمبلی کی دو سیٹیں دیں لہذا یہ ان کی زمہ داری بنتی تھی کہ وہ راولپنڈی سے بندے اکٹھے کرتے۔

دریں اثنا شیخ رشید کا خونی لانگ مارچ والا بیان پی ٹی آئی کے لئے دردسر بن گیا ہے کیونکہ اسی بیان کو جواز بناتے ہوئے حکومت کو عمران خان کے خلاف جارحانہ انداز اپنانے کا موقع مل گیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی عمران خان کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے کہ شیخ رشید پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 62 اور این اے 60 سمیت دونوں حلقوں کی صوبائی سیٹیوں کے لیے مخلص، نظریاتی کارکنوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے مختلف ناموں پر غور کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…