روس کا ہائپر سانک میزائل کا تجربہ
ماسکو(این این آئی )روس نے آواز سے 9 گنا زیادہ رفتار کے حامل ہائپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین جنگ کے دوران روس نے دنیا کے اب تک کے طاقت ور ترین میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
زرکون ہائپر سانک کروز میزائل آواز سے 9 گنا زیادہ رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔ میزائل کا تجربہ قطب شمالی کے قریب روسی پانیوں میں کیا گیا، میزائل نے ایک ہزار کلومیٹر دور اپنے ہدف کو کامیابی سے ہٹ کیا۔