جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

دنیا میں ٹریفک کے سب سے کم رش والا دارالحکومت کون سا شہر ہے؟ جانئے

datetime 29  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا میں ٹریفک کے سب سے کم رش والا دارالحکومت کون سا شہر ہے؟ جانئے

ابوظبی (این این آئی)اقوام عالم کے بڑے شہروں میں ٹریفک اور دیگر حالات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ٹام ٹام نے ابوظبی کو دنیا بھر کے بڑے شہروں میں سب سے کم ٹریفک کے رش والا دارالحکومت ہونے کا اعزاز دیا ہے۔

اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ رینکنگ دنیا کے 57 ممالک کے 416 شہروں کا ٹریفک ڈیٹا جمع کر کے تیار کی جاتی ہے۔ اس ڈیٹا میں رش کے اوقات سمیت دن کے دیگر مواقع پر ٹریفک کی روانی سمیت دیگر مضمرات کو پرکھا جاتا ہے۔

ویب سائٹ کی جانب سے اس تجزیے میں ٹریفک سگنلوں کی تعداد اور ان کی مدد سے ٹریفک کی روانی کی بھی پڑتال کی گئی۔ اس کے علاوہ ٹریفک سگنل کی پائیداری اور استعمال کو بھی جانچا گیا۔ابو ظبی نے ان تمام معلومات کے نتیجے میں صرف 11 فیصد ٹریفک پائی گئی جو کہ دنیا بھر میں سب سے کم ہے۔

ابوظبی کے محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ کے چئیرمین فلاح الاحبابی کے مطابق امارات میں معیار زندگی کی بہتری کے سلسلے میں ٹریفک کی روانی کو اولین ترجیح دی جاتی ہے اور ہماری کوششیں دنیا کے تمام بڑے شہروں کی مناسبت کم نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…