لندن(این این آئی)انگلینڈ کے علاقے ٹیمسائیڈ کی پہلی ایشیائی مسلم برٹش پاکستانی خاتون ڈپٹی میئر منتخب ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق تفہین شریف کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ تفہین شریف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر انسانی ہمدردی کا مسئلہ ہے جس کے لیے ایک سنجیدہ حل کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔