جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

معروف پاکستانی فلم کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

datetime 28  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی) پاکستانی ڈائریکٹر،رائٹراوراداکارصائم صادق کی فلم جوائے لینڈ نے فرانس میں جاری کانز فل فیسٹیول کا دوسرا بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔پاکستانی شارٹ فلم جوائے لینڈنے کانز فلم فیسٹیول میں ان سرٹن ریگارڈ کیٹیگری کا جیوری پرائزجیتا ہے جو اس فیسٹول کا دوسرا سب سے باوقارایوارڈ مانا جاتا ہے۔

صائم صادق اور ثروت گیلانی نے اپنی انسٹااسٹوریزمیں یہ خوشبری فالوورز کے ساتھ شیئرکی، اس سے قبل علینا نے ایوارڈ جیتنے سے قبل فلم کی سکریننگ کے لمحات کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے دعاکی درخواست بھی کی تھی۔ٹوئٹرپرہیش ٹیگ کے ساتھ جوائے لینڈ ٹاپ ٹرینڈزمیں بھی شامل ہے جس میں اداکارہ ماہرہ خان اور معروف شوبز شخصیات سمیت دیگرصارفین اس اعزاز پرخوشی کا اظہار کررہے ہیں۔جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، فلم کے پروڈیوسرسرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن ہیں جبکہ موسیقی عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے ۔ صائم صادق کی اس فیچرفلم کی نمایاں کاسٹ میں ثانیہ سعید، ثنا جعفری، علی جونیجو،علینہ خان، ثروت گیلانی ،راستی فاروق سمیت دیگراداکاروں نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…