سرگودہا(این این آئی)محتسب پنجاب نے ملک کے شہریوں اورسمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے موبائل ایپلیکشن اور ویب سائٹ کا اجراکر دیا تاکہ فوری احتساب او ریقینی انصاف کو یقینی بنایا جاسکے۔ زرائع کے مطابق ایڈوائرزصوبائی محتسب سرگودہا ریجن چوہدری ممتاز احمد دیو نے بتایا کہ موبائل ایپ سٹور پر شکایت کنندہ چاہے
وہ مقامی شہری ہو یا سمندر پار پاکستانی اپنی شکایت کو اردو یا انگریزی میں درج کرسکتاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ معلومات پیشرفت اور فیصلہ ہونے کی صورت میں بلا معاوضہ فیصلے کی اصل کاپی ڈائون لوڈ کر سکتاہے ۔ چوہدری ممتاز احمد نے کہا کہ محتسب پنجاب ایک ایسا ادارہ ہے جو حکومت پنجاب کے کسی بھی محکمے ادارے یا اس میں کام کرنے والے ملازمین کی بدانتظامی کے خلاف شکایت کسی فیس کے بغیر فوری تحقیقات کیلئے محتسب پنجاب کے نام سادہ کاغذ پر اپنی شکایت تحریر کر کے دفتر محتسب پنجاب کے 36 ڈسٹرکٹ و ریجنل دفاتر میں اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں۔ موبائل ایپلیکشن گوگل پلے سٹور او رایپل ایپ سٹور سےOmbududsmam یا OPMIS کے نام سے مفت ڈان لوڈ کی جاسکتی ہے ۔ ویب سائٹ کا ایڈرس https://www.ombudsmampunjab ہے اور 1060 مفت ہیلپ لائن ہے ۔