ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

مستقبل میں مہنگائی مزید بڑھے گی شوکت ترین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 28  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی آگے کیسے جانا ہے معیشت کو چلانے کے لیے ہمیں بلائیں سب سمجھا دیں گے،حکومت ہاتھ پائوں پھولے ہوئے ہیں اس حکومت کے دو، دو وزیر خزانہ ہیں ایک یہاں اور دوسرا لندن میں ہے۔

دونوں کی باتیں ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارا آئی ایم ایف سے سوا 2روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھانے پرمعاہدہ ہوا تھا یہ لوگ 7روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا معاہدہ کرکے آگئے ہیں اب 7 روپے بجلی پر فی یونٹ بڑھنے سے عام آدمی کا کیا حال ہوگا۔ہم نے صرف 4 ماہ کیلئے روسی تیل سے ٹارگٹڈ سبسڈی دینی تھی انہوں نے جنرل دے دی ہے ہم روس سے تیل لینے کے بعد 42 روپے فی لیٹر سستا دیتے۔پیٹرول پر30 روپے اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوگی اور مہنگائی کی وجہ سے شرح سود میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے اردگرد کے لوگ انہیں غلط اعدادوشمار دیتے ہیں ان کوسمجھ آنی چاہیے مجموعی قرض کا 80فیصدنہیں لیاگیا قرض 18ٹریلین ضرور ہے لیکن معیشت بھی 72 فیصد بڑھی اور ہمارے دورکا قرض 64 فیصد تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…