منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

مون سون بارشوں کا آغازکب ہوگا؟ چیف میٹرولوجسٹ نے پیشگوئی کردی

datetime 26  مئی‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہاہے کہ کراچی میںتیز سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، ساتھ ہی پیشگوئی بھی کی ہے کہ ملک میں اس سال مون سون بارشوں کا آغاز معمول سے قبل ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا

کہ جون کے آخری ہفتے میں ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جنوب مغرب سے 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ان کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ بھی ہوسکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے پیشگوئی کی کہ کراچی کا موسم آئندہ دنوں میں گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 29 مئی کو کراچی میں گرمی کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے اور درجہ حرارت 37 یا 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، تاہم جون کے ابتدائی 8 سے 10 دنوں میں کراچی میں گرمی کی شدید لہر کا امکان نہیں ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے مزید کہا کہ بالائی سندھ آج(جمعہ) سے گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آسکتا ہے، دادو، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔سردار سرفراز نے کہاکہ آئندہ ہفتے میں سندھ کے مختلف علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں رواں سال مون سون بارشوں کا آغاز معمول سے قبل ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…