جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

فوج کا نیوٹرل ہونا ہی عمران کی مخالفت خورشید شاہ نے عام انتخابات سے متعلق بھی بڑا اعلان کردیا

datetime 25  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنماء وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ فوج کا نیوٹرل ہونا ہی عمران کی مخالفت ہے، عمران خان کے مطالبے پر انتخابات قبل از وقت نہیں کروائیں گے، معیشت کی خطرناک حد تک خراب صورت حال میں اسے سنبھالنا آسان نہیں ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کے مطالبے پر انتخابات قبل از وقت نہیں کروائیں گے۔انہوںنے کہاکہ اتحادیوں کا حتمی فیصلہ ہے کہ حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ قبل از وقت انتخابات کے بارے میں اب ہم سوچنا بھی نہیں چاہتے،اتحادی جماعتیں شوق سے حکومت میں نہیں آئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فوج اقتدار میں آنا چاہتی ہے تو ہم بلا رکاوٹ حکومت چھوڑنے کو تیار ہیں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ معیشت کی خطرناک حد تک خراب صورت حال میں اسے سنبھالنا آسان نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نیوٹرل کے حوالے سے عمران خان کا فلسفہ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فوج کا نیوٹرل ہونا ہی عمران کی مخالفت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت بجٹ اور انتخابی اصلاحات کے بعد انتخابات کروانا چاہتی تھی ،عمران خان کی دھمکی کے بعد رواں سال انتخابات کا فیصلہ ترک کردیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کے مطالبے پر انتخابات کی تاریخ دے رہے ہیں،آئندہ عام انتخابات اگست 2023 میں ہوں گے ،مارچ کے دوران قانون ہاتھ میں لیا تو حکومت حرکت میں آئے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر قتل وغارت ہوئی تو مقدمہ عمران خان پر ہوگا، حکومت فوج کو اسلام آباد میں بلانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کی جان کو خطرے سے متعلق حکومت کو اطلاع نہیں ،عمران خان کی جان کو کس سے خطرہ ہے چیف جسٹس کے علم میں لائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…