جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

دبئی میں انتہائی افسوسناک واقعہ خاتون نے بچے کو جنم دینے کے 15 منٹ بعد قتل کر دیا

datetime 25  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں خاتون نے بچے کو جنم دینے کے 15 منٹ بعد قتل کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق28 سالہ خاتون کو اپنے بچے کی پیدائش کے 15 منٹ بعد جان بوجھ کر قتل کرنے کے جرم میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے

۔رپورٹس کے مطابق خاتون نے کچرے کے ڈھیر میں پھینکنے کی کوشش کرنے سے پہلے بچے کی لاش کو تین دن تک ایک تھیلے میں رکھا۔ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ خاتون کی گرفتاری سے چند دن پہلے، اس نے عمارت سے ایک عورت کی چیخیں سنی تاہم تین دن بعد عمارت کے کوریڈور میں عورت کو بیگ اٹھاتے ہوئے دیکھا اور مدد کی پیشکش کی۔بعد ازاں یہ نوجوان خاتون کو ٹیکسی تک لے گیا جہاں عورت نے اسے بتایا کہ وہ بیگ کو کسی اور علاقے میں ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔تاہم نوجوان نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے سامنے اپنے اعترافی بیان میں خاتون نے کہا کہ اس کا ایک غیر ازدواجی تعلق تھا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہوئی اور اس نے گھر میں بچے کو جنم دیا۔تاہم پیدائش کی کچھ دیر بعداس نے اپنے روتے ہوئے بچے کو بستر پرلٹایا اور تکیے سے دم گھونٹ کر مار ڈالا اور تین دن تک لاش کو اپنے کمرے میں چھپا کر رکھا تاہم بعد میں اسے ایک بیگ میں چادر سے ڈھانپ کر پھینکنے کی کوشش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…