اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے اس وقت عمران خان کے کنٹینر کے سامنے پولیس نے بس کھڑی کر دی ہے، کارکنوں نے بس کو ہٹانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، دوسری جانب حکومت نے اسلام آباد انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ عمران خان کو پشاور موڑ سے آگے نہ آنے دیا جائے۔