اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

فوج اقتدار میں آنا چاہتی ہے تو ہم بلا رکاوٹ حکومت چھوڑنے کو تیار ہیں، خورشید شاہ

datetime 25  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنماء وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ فوج کا نیوٹرل ہونا ہی عمران کی مخالفت ہے، عمران خان کے مطالبے پر انتخابات قبل از وقت نہیں کروائیں گے، معیشت کی خطرناک حد تک خراب صورت حال میں اسے سنبھالنا آسان نہیں ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے مطالبے پر انتخابات قبل از وقت نہیں کروائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اتحادیوں کا حتمی فیصلہ ہے کہ حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ قبل از وقت انتخابات کے بارے میں اب ہم سوچنا بھی نہیں چاہتے،اتحادی جماعتیں شوق سے حکومت میں نہیں آئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فوج اقتدار میں آنا چاہتی ہے تو ہم بلا رکاوٹ حکومت چھوڑنے کو تیار ہیں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ معیشت کی خطرناک حد تک خراب صورت حال میں اسے سنبھالنا آسان نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نیوٹرل کے حوالے سے عمران خان کا فلسفہ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فوج کا نیوٹرل ہونا ہی عمران کی مخالفت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت بجٹ اور انتخابی اصلاحات کے بعد انتخابات کروانا چاہتی تھی،عمران خان کی دھمکی کے بعد رواں سال انتخابات کا فیصلہ ترک کردیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کے مطالبے پر انتخابات کی تاریخ دے رہے ہیں،آئندہ عام انتخابات اگست 2023 میں ہوں گے،مارچ کے دوران قانون ہاتھ میں لیا تو حکومت حرکت میں آئے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر قتل وغارت ہوئی تو مقدمہ عمران خان پر ہوگا، حکومت فوج کو اسلام آباد میں بلانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کی جان کو خطرے سے متعلق حکومت کو اطلاع نہیں،عمران خان کی جان کو کس سے خطرہ ہے چیف جسٹس کے علم میں لائیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…