بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور پولیس کی بڑی کارروائی ، پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے 13 ایس ایم جی رائفل، درجنوں پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد

datetime 25  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) لاہور پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ برآمد شدہ اسلحے میں 13 ایس ایم جی رائفل، درجنوں پستول اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل چودھری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمارے پاس اطلاعات تھی کہ بھاری تعداد میں اسلحہ لاہور لایا جا رہا ہے۔

کل رات موٹروے کے قریب گاڑیوں کا تعاقب کیا گیا جن میں اسلحہ تھا، گاڑیاں ایک نجی سوسائٹی میں جاکر بجاش نیازی کے گھر رکیں۔ پولیس پہنچی تو ملزمان فرار ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی لی تو بڑی تعداد میں اسلحہ ملا، یہ اسلحہ لانگ مارچ کیلئے استعمال ہونا تھا، فرار ملزموں کو جلد پکڑ لیں گے۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما روپوش ہو گئے ، اب اپنے کارکنوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ اسلحہ اکٹھا کریں اور جہاں جہاں بھی ہیں وہاں پر بد امنی پھیلائیں ۔ ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بد امنی کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، وزیر اعلی نے کہا کہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، عمران خان لوگوں کواسلام آباد آنے کیلئے اکسا رہے ہیں، خود وہاں چھپے بیٹھے ہیں جہاں انکی حکومت ہے ۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ سرکاری خرچ پر کرینیں اور ماسک لے کر آ رہے ہیں ، علی امین گنڈا پور ان کے انچارج ہیں ، یہ لوگ ریاست کے خلاف جنگ اور خانہ جنگی چاہتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…