جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب کے پاکستانی بینک میں پڑے 3 ارب ڈالر محمد بن سلمان کا بڑا فیصلہ

datetime 24  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیووس (این این آئی) سعودی وزیرخزانہ محمد الجدان نے کہا ہے کہ پاکستان کو دیے جانے والے تین ارب ڈالرز ڈیپازٹ میں توسیع کر رہے ہیں۔سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سائیڈ لائن پر سعودی وزیرخزانہ نے

برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس وقت تین بلین ڈالرز ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالرز پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سپورٹ کرنے کے لیے جمع کرایا تھا۔محمد الجدان نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم یکم مئی کو دونوں ممالک نے مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ زرمبادلہ کے ذخائر کی مد میں سپورٹ کے لیے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع سمیت دوسرے آپشن پر غور کریں گے۔پاکستان کو اس وقت افراط زر میں اضافے، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کے سبب زرمبادلہ کی اشد ضرورت ہے۔سعودی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان مملکت کا اہم اتحادی ہے اور سعودی عرب اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔پاکستان میں نئی حکومت آنے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدے کی بحالی کے اوپر منڈلاتے خدشات کی وجہ سے مارکیٹ اور معیشت کو بہت زیادہ عدم استحکام کا سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…