پی ٹی آئی کے رہنما نے فائرنگ کی جس سے کمال مر گیا،بھائی اور بیوہ
لاہور( این این آئی)لاہور میں شہید ہوئے کانسٹیبل کمال احمد کے بھائی عبدالستار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما ساجد حسین بخاری نے فائرنگ کی جس سے میرا بھائی مر گیا،
بیوہ نے مطالبہ کیا کہ میر ے شوہر کو مارنے والے کو بھی ویسی ہی سزا دی جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہید کانسٹیبل کے بھائی عبدالستار نے بتایا کہ رات 2 بجے فون آیا بھائی کی طبیعت خراب ہوگئی ہے
، پھر 2 منٹ کے بعد دوبارہ فون آیا بھائی کمال احمد کا انتقال ہوگیا ہے۔عبدالستار نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے رہے اس کی شاید طبیعت خراب ہوگئی۔شہید کانسٹیبل کے بھائی نے کہا کہ اقتدار کی خاطر غریب لوگوں کو مار رہے ہیں۔
کانسٹیبل کمال احمد کے بڑے بھائی اقبال نے بھی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکام بالا ہمیں انصاف دلوائیں۔شہید کانسٹیبل کی بیوہ رابعہ نے کہا کہ میرے بچے یتیم ہوگئے،
ہمارا کوئی کفالت والا نہیں، میر ے شوہر کو مارنے والے کو بھی ویسی ہی سزا دی جائے۔شہید کانسٹیبل کی بیٹی عافیل نے کہا کہ میرے ابو ہم سے بہت پیار کرتے تھے۔