اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں پر مختلف شہروں میں آپریشن شروع ہو گیا ہے۔ اپنے بیان میں سابق وزیر فواد چودھری نے کہاکہ فیصل آباد ، لاہور، ملتان ، سیالکوٹ اور جہلم سمیت دیگر شہروں میں کارکنوں اور لیڈرشپ پر چھاپوں کی اطلاعات ہیں۔ سابق وزیر نے کہاکہ
حکومت سیاسی خودکشی کر رہی ہے، ظلم کا یہ دور ختم ہونے کو ہے ڈٹے رہو۔ انہوںنے آخر لکھا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظو۔اپنے بیان میں سابق وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ رات گئے پولیس نے پنجاب میں 1100 سے زیادہ گھروں پر چھاپے مارے۔ سابق وزیر نے کہاکہ 400 سے زائد تحریک انصاف کے کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا،ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ سابق وزیر نے کہاکہ ایک مجرم جو قتلوں میں ملوث ہے، منشیات فروش ہے اس کو پاکستان کے امن و امان کا انچارج بنا دیا گیا۔سابق وزیر نے کہاکہ رانا ثناء اللہ نے حمزہ شہباز کے ساتھ مل کر ایک سیاسی ایکٹیویٹی کو ایک کریمنل ایکٹیویٹی میں بدل دیا ہے۔ سابق ویزر نے کہاکہ ریٹائرڈ فوجی کے گھر کی چھت پھلانگتے ہوئے گولی لگنے سے ہلاک ہونے والے کانسٹیبل کی موت کی ذمہ داری بھی رانا ثناء اللہ اور کمپنی پر آتی ہے،حقیقی آزادی مارچ کو دبانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ سابق وزیر نے کہاکہ پنجاب کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ ڈٹ جائیں،آپ نے پنجاب کے دریاؤں کی موجوں کا پانی پیا ہے۔ سابق وزیر نے کہاکہ یہ دریا پنجاب کے جذبے کو سلامت رکھتے ہیں۔ سابق وزیر نے کہاکہ حقیقی آزادی مارچ عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد ضرور پہنچے گا۔ سابق وزیر نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کو تنکوں کی طرح حقیقی آزادی مارچ بہا کر لے جائے گا۔