جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد آنے والے تمام راستے بند کر دیے گئے

datetime 24  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن، این این آئی) وفاقی دارلحکومت میں دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔دفعہ 144 کا دائرہ ریڈ زون کے ایک کلو میٹر تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ دفعہ 144مختلف شاہراہوں تک بڑھایا گیا ہے ۔ تھرڈ ایونیو، مری روڈ، خیابان سہروردی،جناح ایونیو،ایمبسی روڈ میں بھی نافذ العمل ہو گی ۔

سرینہ چوک ڈھوکری چوک پر بھی دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ رہے گی ۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاجبکہ اسلام آباد آنے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں ۔ دوسری جانب سینیٹ میں قائد ایوان و وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کسی فسطائی گروہ یا جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون نافذ کرنے والے ادارے آئین و قانون کے مطابق اپنا اختیار استعمال کریں گے، اسلام آباد کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں قائد ایوان نے کہا کہ ماضی میں یہاں جو کچھ ہوتا رہا ہے وہ سب کو معلوم ہے، سیاست میں رواداری ختم کر کے ظلم و بربریت کا مظاہرہ کیا گیا، ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری کے لئے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی اجازت درکار ہوتی ہے لیکن قائد حزب اختلاف کی آواز اس وقت کیوں سوئی رہی جب رانا ثناء اللہ پر 15 کلو ہیروئن ڈالی گئی، علی وزیر اور شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوتے تھے، مریم نواز کو جیل میں بی کلاس کی سہولت بھی نہیں دی گئی تھی۔ پارلیمان اور ارکان پارلیمنٹ کی بنیادی آزادیوں پر پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں کاری ضربیں لگائی گئیں، 70 سال میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا لیکن انہیں عدالتوں سے منہ کی کھانا پڑی،

اس وقت ایک سنجیدہ سیاسی قیادت وفاقی حکومت میں ہے، آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو گی لیکن امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس وقت خیبرپختونخوا سے حکومتی سرپرستی میں اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاری ہو رہی ہے لیکن کسی فسطائی گروہ یا جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بل کو بلڈوز کر کے قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی تجاویز کو بھی تسلیم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے خلاف نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابی اصلاحات ہونی چاہئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…