منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آبادمیں 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ

datetime 24  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) وفاقی دارلحکومت میں دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔دفعہ 144 کا دائرہ ریڈ زون کے ایک کلو میٹر تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ دفعہ 144مختلف شاہراہوں تک بڑھایا گیا ہے ۔ تھرڈ ایونیو، مری روڈ، خیابان سہروردی،جناح ایونیو،ایمبسی روڈ میں بھی نافذ العمل ہو گی ۔ سرینہ چوک ڈھوکری چوک پر بھی دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ رہے گی ۔

دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ دوسری جانب سینیٹ میں قائد ایوان و وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کسی فسطائی گروہ یا جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون نافذ کرنے والے ادارے آئین و قانون کے مطابق اپنا اختیار استعمال کریں گے، اسلام آباد کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں قائد ایوان نے کہا کہ ماضی میں یہاں جو کچھ ہوتا رہا ہے وہ سب کو معلوم ہے، سیاست میں رواداری ختم کر کے ظلم و بربریت کا مظاہرہ کیا گیا، ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری کے لئے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی اجازت درکار ہوتی ہے لیکن قائد حزب اختلاف کی آواز اس وقت کیوں سوئی رہی جب رانا ثناء اللہ پر 15 کلو ہیروئن ڈالی گئی، علی وزیر اور شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوتے تھے، مریم نواز کو جیل میں بی کلاس کی سہولت بھی نہیں دی گئی تھی۔

پارلیمان اور ارکان پارلیمنٹ کی بنیادی آزادیوں پر پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں کاری ضربیں لگائی گئیں، 70 سال میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا لیکن انہیں عدالتوں سے منہ کی کھانا پڑی، اس وقت ایک سنجیدہ سیاسی قیادت وفاقی حکومت میں ہے، آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو گی لیکن امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس وقت خیبرپختونخوا سے حکومتی سرپرستی میں اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاری ہو رہی ہے لیکن کسی فسطائی گروہ یا جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بل کو بلڈوز کر کے قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی تجاویز کو بھی تسلیم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے خلاف نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابی اصلاحات ہونی چاہئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…