جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پنجاب میں رینجرز طلب

datetime 24  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)تحریک انصاف کےحقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب میں رینجرز طلب کرتے ہوئے پنجاب کے تمام شہروں میں ناکہ بندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےحقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب میں رینجرز طلب کرلی گئی،

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جانیوالے والے تمام راستے بند کردیئے گئے ہین جبکہ تمام اضلاع سے اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ بھی بند کردی ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں ناکہ بندی کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے باعث ایک سےدوسرے ضلع میں نقل و حرکت کیلئےشہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جانے والی موٹروے پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اسلام آباد سے لاہور آنے والی موٹروے کو بند نہیں کیا جائے گا۔یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لانگ مارچ اسلام آباد جانیوالے والے تمام راستے بند کرنے اور پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ بھی بند کرنے کا حکم دیا تھا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائے گی ، 16 ایم پی او کے تحت ان افراد کو گرفتار کیا جائے جن کے نام فہرست میں ہیں ، عوام کے تحفظ کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں اور امن ائم رکھنے کے لئے مزید اقدامات بھی جائیں۔محکمہ داخلہ پنجاب میں اسپیشل کنٹرول روم قائم، ضلعی پولیس افسران کوالرٹ رہنے کاحکم دے دیا ہے ، اسپیشل مانیٹرنگ سیل کی سربراہی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سیدعلی مرتضیٰ کریں گے۔دوسری جانب پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل مختلف مقامات پر پارٹی رہنمائوں اور

کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر گرفتاریاں کر لیں ،پیشگی منصوبہ بندی کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی وجہ سے مرکزی و صوبائی رہنمااور متحرک کارکنان کی اکثریت کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔ تاہم پولیس نے کئی رہنمائوں کے قریبی رشتہ داروں اور ملازمین کو گرفتار کر لیا ،

لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران ایک مکان کی چھت سے کی گئی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہوگیا، پولیس کے مطابق اہلکار کمال احمد کو سینے پر گولی لگی جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا،

پولیس کے مطابق فائرنگ کے الزام میں گھر کے مالک ساجد اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنمائوں اور میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیانات کے مطابق پولیس نے رات کے پچھلے پہر پارٹی رہنمائوں اور متحرک کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے

اور ا س دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ، پولیس پر گھروں میں توڑ پھوڑ کررنے اور تشدد کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب مسرت جمشید چیمہ کے ویڈیو بیان کے مطابق ان کی گاڑیوں کی چابیاں چھین لی گئیں اور گاڑیوں کے آگے پیچھے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پولیس چھاپوں کے خلاف جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ میرے گھر پر رات کو چھاپہ مارا گیا، ملازمین کو ہراساں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…