جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عمران خان نے امریکا سے نائب وزیر خارجہ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

datetime 24  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ’رجیم چینج سے متعلق سازش‘ کے پس منظر میں واشنگٹن سے امریکی نائب وزیر خارجہ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ نے 7 مارچ کو پاکستانی سفیر سے بات کی اور امریکی عہدیدار نے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو معاف کردیا جائے گا اور اگلے ہی روز میرے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد آگئی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق سابق وزیر اعظم نے ‘سی این این’ کی نیوز اینکر کو بتایا کہ 22 کروڑ عوام کے منتخب وزیرا عظم کو سازش کے ذریعے ہٹایا گیا اور سائفر کو کابینہ میں پڑھ کر سنایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں بھی امریکی دھمکی کا معاملہ اٹھایا گیا، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میرے اچھے تعلق تھے جبکہ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کے آتے ہی اور افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی قیادت نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔دوران انٹرویو عمران خان نے سوال اٹھایا کہ ’امریکا نے پاکستان میں رجیم چینج کیوں کرائی؟ رجیم چینج سے پاکستان کے عوام انتہائی غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دورہ روس تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بہت پہلے طے تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ کسی کو بھی نہیں پتا تھا کہ روس یوکرین پر حملہ کردے گا، میرے دورہ روس کو اینٹی امریکا تاثر دیا گیا، روس سے ہمیں فوجی ساز و سامان خریدنا تھا، ہم نے روس سے سستی گندم اور سستے تیل کے لیے بات کی، دورہ روس سے متعلق ہماری قیادت آن بورڈ تھی جبکہ بھارت امریکا کے قریب ہے وہ بھی روس سے تجارت کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی معاملے میں فوجی حل پر یقین نہیں رکھتے،

ہماری پارٹی اگلے انتخابات میں حصہ لے گی اور ہماری پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں کہاہے کہ اب یہ امریکی حکومت سے استعفیٰ مانگے گا

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اب یہ امریکی حکومت سے استعفیٰ مانگے گا،پھر وائٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیگا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹانے کی مبینہ بات کرنے والے نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لوکو عہدے سے ہٹانیکا مطالبہ کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…