جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

آئی ایم ایف سے قرض نہ ملنے پر بڑے فیصلے کیے جائیں، نواز شریف کے احکامات جاری

datetime 24  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ ،نواز شریف نے اپنی جماعت کو ہدایت دی ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض نہ ملنے پر بڑے فیصلے کیے جائیں

، پچھلی حکومت کا ملبہ ہم کیوں اپنے سر لیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات ،قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال اورآئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے گفتگوکی گئی۔ماڈل ٹائون میں منعقدہ اجلاس میںمسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ،احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر، سردار اویس لغاری سمیت دیگر شریک ہوئے ۔جبکہ پارٹی قائد محمد نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ہدایت کی کہ حکومت تحریک انصاف کے لانگ مارچ کونہ روکے لیکن انتشار پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے ،نوازشریف کی بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ نواز شریف نے شہبازشریف کو پارٹی فیصلوں کے متعلق اتحادی جماعتوں کو بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی ۔نواز شریف نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو لانگ مارچ کے حوالے سے پلان مرتب کر کے اتحادی جماعتوں سے شیئر کرنے کی ہدایت کی ۔مسلم لیگ (ن)کی جانب سے آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات کو متاثر کرنے والی قوتوں کیخلاف پلان پر مشاورت کی گئی۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو وفاقی بجٹ کی بھرپور تیاری اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔نوازشریف نے رانا ثنااللہ کو امن و امان کی صورتحال کر برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کے کسی غیر آئینی مطالبے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔نواز شریف نے دوران اجلاس کہا کہ قوم کو انتشار پیدا کرنے والوں پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ

رانا صاحب آپ امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے تیار رہیں،ملک کو انتشار کرنے والوں کے رحم و کرم نہ چھوڑا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے کہا ہے کہ کہا کہ اگر آئی ایم ایف عوامی ریلیف پیکیج نہیں ملتا تو بڑے فیصلے کر لیے جائیں،

لانگ مارچ پر اتحادیوں کو مکمل اعتماد میں لیا جائے۔پنجاب میں نمبر گیم کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں مزید جلسے کیے جائیں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ لانگ مارچ کا شور عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات کو متاثر کرنے کے لیے مچایا گیا۔انتخابی اصلاحات کا بل جلد تیار کرکے اسے قومی اسمبلی سے پاس کرایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…