جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

واٹس ایپ کا مخصوص آئی فونز کیلئے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)واٹس ایپ نے اکتوبر 2022 میں مخصوص آئی فونز کیلئے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیرملکیت میسجنگ کمپنی نے اعلان کیا کہ 24 اکتوبر 2022 سے آئی او ایس 10 اور آئی او ایس 11 کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کردی جائے گی

،اس سپورٹ ختم ہونے سے آئی فون 5 اور آئی فون 5 سی پر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔دیگر پرانے آئی فونز استعمال کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے آئی او ایس 12 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا تاکہ وہ میسجنگ ایپ کو استعمال کرسکیں۔آئی او ایس 10 اور 11 پر کام کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ کی جانب سے ایک پیغام بھیجا جائیگا جس میں لکھا ہوگا کہ وہ اپنی ڈیوائسز کو آئی او ایس کے نئے ورژن پر اپ ڈیٹ کرلیں۔اس پیغام میں بتایا جائے گا کہ واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس 10 اور 11 پر کام کرنے والی ڈیوائسز کے لیے سپورٹ 24 اکتوبر 2022 کے بعد ختم کردی جائے گی۔پیغام کے مطابق صارفین آئی فون سیٹنگز میں جائیں اور وہاں جنرل اور پھر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ پر کلک کرکے آئی او ایس کے نئے ورژن کو انسٹال کرلیں (اگر ممکن ہو تو)۔ویسے ابھی بھی زیادہ تر آئی فونز میں آئی او ایس 12 یا اس کے بعد کے ورڑن موجود ہے مگر ایسے پرانے فونز کی تعداد بھی کافی ہے جس میں پرانے آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کیا جارہا ہے۔2021 میں ایپل نے بتایا کہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ آئی فونز کو استعمال کیا جارہا ہے اور اس تعداد میں یقیناً مزید اضافہ ہوگیا ہوگا۔2019 کے ایک تخمینے کے مطابق آئی فونز استعمال کرنے والے صارفین کی 0.5 فیصد تعداد آئی فون 5 اور 5 سی استعمال کررہی ہے اور اگر 3 سال میں کمی آئی ہوگی تو بھی ایسے کم از کم 10 لاکھ فونز ضرور استعمال ہورہے ہوں گے۔یہ بات یاد رہے کہ ایپل نے بھی کچھ عرصے قبل آئی فون 5 اور 5 سی کے لیے سپورٹ ختم کردی تھی یعنی ان ڈیوائسز کے لیے اب سافٹ ویئر یا سیکیورٹی اپ ڈیٹس دستیاب نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…