ناخلف بیٹے کا ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی ماں پر تشدد
اسلام آباد(آن لائن)تھانہ نیلور کے علاقے تمیر میں ناخلف بیٹے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی ماں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
گزشتہ روز مدعیہ مقدمہ عزیزہ بی بی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں عزیزہ بی بی زوجہ محمد حنیف ساکن تمیر محلہ مواہ سمبلی ڈیم تحصیل و ضلع اسلام آباد کے رہائشی ہوں۔
یہ کہ مورخہ 16/5/22 کو مجھے میرے بیٹے خرم شہزاد اور اس کے ساتھ تین نامعلوم لڑکے میرے گھر میں آئے اور مجھے مارنا شروع کر دیا۔میرے چہرے پر پسٹل کے بٹ مارے۔
جس سے میرا چہرہ زخمی ہوگیا اور میرے سارے جسم پر مکے اور لاتیں مار مار کر زخمی کر دیا۔اور مجھ کو دو روز کمرے میں بند رکھا۔وجہ عناد یہ ہے کہ مجھ کو کہتا ہے کہ زمین میں نے بیچ دی ہے۔
اور جو درخواستیں آپ نے تھانے میں دی ہیں۔ان کو واپس لو ورنہ میں آپ کو جان سے مار دوں گا۔لہذا میں غریب عورت ہوں۔خرم شہزاد کے خلاف قانونی کاروائی کرکے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔
تھانہ نیلور پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 122/22 بجرم 506??/342/427 درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔