اسلام آباد (این این آئی)ترجمان مسلم لیگ (ن )خیبرپختونخوا و رکن اسمبلی اختیارولی خان نے کہا ہے کہ عمران نے لانگ مارچ میں کچھ ‘‘مخصوص ‘‘لوگوں کو اسلحہ ساتھ لانے کا کہا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ خبر ہے کہ عمران نیازی پشتونوں کی خون سے ہولی کھیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران نے لانگ مارچ میں کچھ ‘‘مخصوص ‘‘لوگوں کو اسلحہ ساتھ لانے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مارچ کو اسلام آباد داخلے سے روکنے پر اپنے ہی بندوں پر فائرنگ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران پشتونوں کو اپنی گندی اور غلیظ سیاست کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی ادارے الرٹ ہیں تاہم معصوم عوام کو زیادہ ہوشیار رہنا ہوگا۔