پی ٹی آئی لانگ مارچ، واٹر کین اور لاٹھیاں تیار کرلی گئیں ، تمام داخلی راستے بندکرنے کافیصلہ
اسلام آباد ( آن لائن ) پچیس مئی کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا معاملہ پر غور کیلئے وزارت داخلہ میں جاری اجلاس ختم ہوگیا ،
واٹر کین اور لاٹھیاں تیار کرلی گئی ، تمام کے تمام داخلی راستے بند کئے جائینگے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے اجلاس ہوا
جس میں فیصلہ کیاگیا کہ ریڈ زون کی سیکیورٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے ہوگی اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند کئے جائینگے لانگ مارچ کے شرکاء کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے گا
مقامی قیادت کو گرفتار کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں ایکٹو ممبران کی فہرستیں فوری تیار کرنے کا حکم بھی دیا گیا گا ہے اس کے علاوہ دیگر صوبوں سے گیارہ ہزار نفری طلب کرلی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب آزاد کشمیر ، ایف سی اور رینجرز ڈیوٹی پر معمور ہونگی اسلام آباد پولیس کی پانچ ہزار نفری دھرنا ڈیوٹی پر ہوگی پولیس کو گیارہ ہزار آنسو گیس کے شیل فراہم کردیئے گئے ہیں اس کے علاوہ واٹر کینن اور لاٹھیاں بھی تیار کرلی گئی ہیں ۔