لاہور(این این آئی) شاد باغ سے میٹرک کی طالبہ کے اغوا کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم عابد سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق 20 سالہ ملزم عابد کے خلاف تھانہ شاد باغ میں مزید تین مقدمات درج ہیں، ملزم ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے اور متعدد بار جیل بھی جاچکا ہے۔