جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

دپیکا کے ’فی امان اللہ‘ کے الفاظ سے مزین خوبصورت ہار کی سوشل میڈیا پر دھوم

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) بالی وڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ’کانز فیسٹیول‘ میں عرب اور جدید روایات کے مظہر لباس اور جیولری زیب تن کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے اور بالخصوص ہار کے ایک پتھر پر فی امان اللہ کے الفاظ کندہ ہونے نے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 مئی تک جاری رہنے والے کانز فیسٹیول میں دپیکا پڈوکون جہاں جیوری کا حصہ ہیں وہیں مختلف برانڈز کی تشہیر کے لیے فوٹو سیشن بھی کرا رہی ہیں۔ ایسے ہی ایک فوٹو سیشن کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔اس فوٹو سیشن میں دپیکا نے موتیوں اور مختلف رنگ کے پتھروں پر مشتمل ہار پہن رکھا ہے۔ ہار کے ایک شفاف پتھر پر فی امان اللہ کے الفاظ کندہ ہیں جس کا ترجمہ ہے ’’اللہ کی امان میں رہیں‘۔ ان الفاظ کو زوم کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔کسی مداح نے ہار کو زوم کرکے پتھر پر کندہ الفاظ کی تصویر کو وائرل کردیا جو جنگل کی آگ کی طرح تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پھیل گئی اور صارفین نے تعریفوں کے پْل باندھ دیئے۔یہ ہار سابیا ساچی نے قدیم بھارت کی مہارانیوں کے زیورات کی طرز پر تیار کیا تاہم اس میں مشرق وسطیٰ اور عرب ثقافت کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اس ہار میں موتی، ہیرے اور پتھر جڑے ہیں اور انہی میں سے ایک شفاف پتھر پر فی امان اللہ کندہ ہے۔بالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف نے بھی معروف ڈیزائنر سابیا ساچی کا تیار کردہ عروسی جوڑا اور جیولری پہنی تھی جب کہ مریم صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی اہلیہ کا عروسی لباس بھی سابیا ساچی نے ڈیزائن کیا تھا۔ کانز میلے میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، بھارت اور پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کی اداکارائیں بھی جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…