اسلام آباد ( آن لائن) سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کی تمام تیاریاں مکمل لی ہیں، انشاء اللہ پرسوں 25 مئی کو پاکستان کے عوام تاریخ رقم کریں گے،پیر کے روز ٹوئٹر پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ25 مئی کے بعد پاکستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوں گے، سازش اور حرام کے پیسوں کی بنیاد پرفیصلہ ہوں گے نہ کوئی بیرونی طاقت کرے گی، حقیقی آزادی مارچ کے بعد بس نام رہے گا اللہ کا اور راج کرے گی خلقِ خدا۔