منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

کسی سے ڈکٹیشن نہ لینا عمران خان کے گلے پڑ گیا، شوکت ترین

datetime 22  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان نے ڈکٹیشن نہیں لی، اور ڈکٹیشن نہ لینا ہی ان کے گلے پڑ گیا۔ سابق ماہر معاشیات مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہم ملکی در آمدات کو

32 بلین ڈالر پر چھوڑ کر گئے تھے، لیکن موجودہ حکومت کے ڈیڑھ دو ماہ میں ہی ایکسپورٹ 10 بلین ڈالر سے کم ہوگئی، ہمارے دور میں ریکارڈ ٹیکس جمع کیا گیا، اور کرنٹ خسارہ 4 فیصد سے کم تھا۔ ہم نے کورونا کے باوجود معیشت سنبھالا، صحت کارڈ اور کامیاب جوان پروگرام لائے، ایگریکلچر کی 4.4 فیصد گروتھ ہے جو 2004 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں افراط زر میں اضافہ ہوا، بھارت نے گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پاکستانی روپے کے مطابق 25 روپے کمی کی، پاکستان کو مارکیٹ کہہ رہی ہے کہ فیصلہ کریں لیکن یہ لوگ ابھی تک فیصلہ ہی نہیں کر پا رہے، ن لیگ نے آتے ہی اسٹیٹ بینک سمیت اہم اداروں کے سربراہوں کو تبدیل کردئیے، ایف بی آر اس حکومت پر اعتبارنہیں کر رہی، اصل بات ہے کہ(ن)لیگ سے ملک چل نہیں رہا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان نے ڈکٹیشن نہیں لی، اور ڈکٹیشن نہ لینا ہی ان کے گلے پڑ گیا، فون کال کا انتظار کرنے والے کہاں کے سیاستدان بن گئے، اس تمام صورتحال کا ایک ہی حل ہے کہ مضبوط نگران حکومت لائی جائے، ہم بھی نگران حکومت کی مدد کریں گے اور راستہ دکھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…