آسٹریلیا میں عام انتخابات اپوزیشن پارٹی نے جیت لیے، وزیراعظم نے شکست تسلیم کرلی

21  مئی‬‮  2022

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا میں عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت آسٹریلین لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔آسٹریلیا میں پارلیمانی انتخابات میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہا اور لاکھوں آسٹریلوی شہریوں نے

حق رائے دہی استعمال کیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق نصف سے زائد ووٹوں کی گنتی کے بعد اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔آسٹریلوی میڈیا کی جانب سے جاری اب تک کے نتائج کے مطابق 58 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد 151 رکنی پارلیمنٹ میں لیبرپارٹی نے 75 نشستیں حاصل کرلی ہیں اور پارلیمنٹ میں اکثریت کیلئے کم ازکم ایک سیٹ درکار ہے۔لبرل نیشنل الائنس 58، آسٹریلین گرینز ایک اور 9 دیگر نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم 8 نشستوں پر فیصلہ باقی ہے۔آسٹریلوی پارلیمنٹ میں اکثریت کیلئے کم ازکم 76 سیٹیں درکارہیں۔ پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت نہ ملنے کی صورت میں لیبرپارٹی کوحکومت سازی کیلئے دیگر جماعتوں سے اتحاد کرنا ہوگا اور اس صورت میں لیبر پارٹی کے رہنما و اپوزیشن لیڈر انتھونی البانیز آسٹریلیا کے 31 ویں وزیراعظم ہوں گے۔دوسری جانب حکومتی اتحاد لبرل نیشنل الائنس کے سربراہ و وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے عام انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے تاہم لیبرپارٹی جیتتی نظر آرہی ہے اور لیبر پارٹی کے رہنما انتھونی البانیز کومبارک دی ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے بھی ا?سٹریلیا کی لیبر پارٹی کے لیڈر کوالیکشن جیتنے پرمبارکباد دی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…