اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے بعد رات گئے عدالت کھلنے کے اعلان پر تحریک انصاف پر تنقید کی ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پی ٹی آئی نے جسٹس اطہر من اللہ جیسے باضمیر ججز کی بہت ٹرولنگ کی کیونکہ یہی چند ججز تھے جن کی وجہ سے عمران دور میں ریاستی جبر کے متاثرین کو انصاف ملتا تھا، اب پی ٹی آئی کو بھی وہیں سے ریلیف ملتا ہے، امید ہے آج عمران خان کو جسٹس اطہر من اللہ کی طرف سے رات کو عدالت کھولنے پر اعتراض نہیں ہو گا۔