پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

معروف کھلاڑی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترک نژاد جرمن باکسر موسیٰ یامک رنگ میں فائٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے 8 مقابلوں

میں ناقابل شکست رہنے والے جرمن باکسر موسیٰ یامک ہفتے کے روز جرمنی کے شہر میونخ میں یوگنڈا کے حمزہ ونڈیرا کا مقابلہ کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائٹ کے دوسرے راؤنڈ میں یامک کو ونڈیرا کے ساتھ فائٹ کے دوران مکا لگا تھا، جس کے بعد باکسر نے تیسرے راؤنڈ میں واپس لڑنے کی کوشش کی تاہم راؤنڈ شروع ہونے سے پہلے ہی وہ گرگئے تاہم جرمن باکسر کو فوری طبی امداد دی گئی اور ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ایک ترک عہدیدار نے ٹوئٹر پر باکسر کی موت کی خبر کی تصدیق کی جس کے بعد باکسنگ کی دنیا کے اسٹار سے محروم ہونے کے بعد بہت سے مداحوں کو صدمہ پہنچا۔ترک عہدیدار کا کے مطابق ہم نے اپنے ہم وطن موسیٰ یامک کو کھو دیا، الوکرا سے تعلق رکھنے والے باکسرنے یورپی اور ایشیائی چیمپئن شپ جیتی ، وہ دل کا دورہ پڑنے سے 38 سال کی عمر میں اس دنیا سے چلے گئے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…