جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

ریاض میٹرو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) ریاض میٹرو کو دنیا کے سب سے بڑے مکمل طور پر خودکار (ڈرائیور لیس) ٹرین نیٹ ورک کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ اعزاز اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مملکت نے جدید اور پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم کی تعمیر میں نہایت تیز پیش رفت کی ہے۔دسمبر 2024 میں افتتاح ہونے والا ریاض میٹرو 6 لائنوں پر مشتمل ہے، جس میں 85 اسٹیشنز شامل ہیں اور اس کی کل لمبائی 176 کلومیٹر بنتی ہے۔ یہ وسیع نیٹ ورک شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔ پورا نظام جدید ٹیکنالوجی کے تحت بغیر ڈرائیور چلتا ہے اور تمام آپریشنز جدید کمانڈ سینٹرز سے کنٹرول کیے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ کامیابی ریاض سٹی کے رائل کمیشن کی اس جدید سوچ کی علامت ہے جس کے تحت اسمارٹ اور ماحول دوست شہری ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے، جدید انفراسٹرکچر قائم کیا جا رہا ہے اور شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یہ تمام اقدامات سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہیں، جس کا مقصد تیل کے علاوہ دیگر شعبوں کو مضبوط بنانا اور ملک کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…