منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

اہم ترین حکومتی اتحادی جماعت بھی قبل از انتخابات کرانے کی حامی نکلی

datetime 20  مئی‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان بھی قبل از انتخابات کرانے کے حامی نکلی، خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہم بھی فریش مینڈیٹ کے حامی ہیں، ملکی معاشی حالات اچھے نہیں، محض اپنی سیاست کیلیے ملک کو معاشی

بحران میں نہیں دھکیلناچاہیے۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ حکومت کی مدت 17 اگست 2023 تک ہے، حکومت قبل از وقت انتخابات بھی کراسکتی ہے، اسے عوام کی عدالت میں جانے کا اختیار ہے اور ہم بھی فریش مینڈیٹ کے حامی ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جلسے جلوسوں سے کمزور حکومتوں پر دبائو پڑتا ہے، ملکی معاشی حالات اچھے نہیں، محض اپنی سیاست کیلیے ملک کو معاشی بحران میں نہیں دھکیلناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات عالمی منڈی کی وجہ سے متاثر ہیں، ہمارا موقف ہے کہ ایسے پالیسی اختیار کی جائے جس سے ملک معیشت اور غریب متاثر نا ہو، اور اب وقت آگیا ہے کہ ان ڈائریکٹ کے بجائے ڈائریکٹ ٹیکس لگایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…