ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی

datetime 20  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب )کے چئیرمین جاوید اقبال نے نیب میں پوسٹنگز اور ٹرانسفرز پر فوری طور پابندی عائد کردی۔ چئیرمین نیب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حال میں کی گئیں تمام پوسٹنگز/ٹرانسفرز پر عمل درآمد بھی فوری طور پر روک دیا جائے۔چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ہیڈکوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ پر من و عن عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔جمعرات کو چیف جسٹس عمر عطا بند یال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5رکنی لارجر بینچ نے حکومتی شخصیات کی جانب سے تحقیقات میں مداخلت پر ازخودنوٹس کی سماعت کی تھی جبکہ نیب کو حکم دیا گیا تھا کہ تمام ہائی پروفائل مقدمات میں تبادلے اور تقرریاں روکے جائیں۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ ہائی پروفائل مقدمات میں پراسیکیوشن تحقیقات برانچ کے اندر تاحکم ثانی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ نے نیب اور ایف آئی اے کو بھی تاحکم ثانی کوئی بھی مقدمہ عدالتوں سے واپس لینے سے روک دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…