ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

الیکشن کا طبل بجا تو عمران خان کی طبیعت صاف ہوجائے گی ،سعد رفیق

datetime 20  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہیے، فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو کرنا ہے، پارٹی کی سوچ یہ ہے کہ عمران خان کا گند اپنے سر کیوں ڈالیں،اگر ایسا ہونا ممکن نہیں کوئی رکاوٹ یا دقت ہے

تو پارٹی کی سوچ ہے کہ قیمتیں بڑھا کر ہم عمران خان کا گند اپنے سر کیوں ڈالیں،نواز شریف سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے کرنا ہے، اگر اگلے 14 ماہ ہمارے پاس ہوں گے تو فسکل مینجمنٹ کرکے دکھائیں گے، پہلے بھی پاکستان کو بحرانوں سے نکالا ہے، لیکن اب پاکستان میں صورتحال بہت پیچیدہ ہوگئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا کسی کی طرف اشارہ نہیں سب کو ہر بات کی سمجھ ہے، ایسا نہیں کہ کسی کو بات کی سمجھ نہیں آرہی، اتحادیوں کا فیصلہ ہے مدت پوری کرنی چاہیے لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ عمران خان کے گند کا ٹوکرا ہمیں اٹھانا ہے یا وہ خود ہی اٹھائے گا۔سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اکیلا نکلا ہوا اس کے جواب میں صرف مریم نواز جلسے کررہی ہیں مگر الیکشن کا طبل بجا تو طبیعت صاف ہوجائے گی کیونکہ پھر سب لوگ اپنی اپنی باتیں لے کر نکلیں گے، پھر پتہ چل جائے گا کہ سازشی ہے کون، سازش عمران خان کرتا ہے ہم کسی سازش میں شامل نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…