سری لنکا تاریخ میں پہلی بار دیوالیہ ہو گیا

20  مئی‬‮  2022

کولمبو (آن لائن) سری لنکا قرضوں کی عدم ادائیگی کے باعث اپنی تاریخ میں پہلی بار دیوالیہ ہوگیا ہے۔یہ اس وقت ہوا ہے جب سری لنکا کو 70 سال سے زائد عرصے کے دوان بدترین مالیاتی بحران کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق

سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر نے اعلان کیا کہ اب ملک دیوالیہ ہوگیا ہے کیونکہ ہم 18 مئی تک قرضوں پر عائد سود کی ادائیگی کرنے میں ناکام رہے۔سری لنکا کے دیوالیہ ہونے کے سوال پر مرکزی بینک کے گورنر پی نندلال ویرا سنگھے نے کہا ‘اس بارے میں ہمارا مو?قف واضح ہے اور ہمارا کہنا ہے کہ قرضوں کو ری اسٹرکچر کیے بغیر ہم ادائیگی نہیں کرسکتے ، تو ہم اسے تیکنیکی طور پر دیوالیہ ہونا کہہ سکتے ہیں’۔انہوں نے خبردار کیا کہ سری لنکا میں مہنگائی کی شرح 30 فیصد ہے جو کہ پہلے ہی بہت زیاد ہ ہے مگر یہ شرح آئندہ چند مہینوں میں 40 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔سری لنکن معیشت کورونا کی وبا، توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسوں میں کٹوتی کے باعث بری طرح متاثر ہوئی ہے ، غیرملکی کرنسی کی شدید کمی اور مہنگائی میں اضافے سے ملک میں ادویات، ایندھن اور دیگر ضروری اشیا کی سنگین قلت ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…