بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عوام کیلئے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے، مریم نوازنے دوتہائی اکثریت دینے کا وعدہ مانگ لیا

datetime 19  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہاہے کہ عوام کیلئے مہنگائی کا طوفان لانے اور عمران خان کی تباہی اور بربادی کا ٹوکر اپنے سر پر اٹھانے کے بجائے بہتر ہے حکومت چھوڑ دیں ،اگر نوازشریف آپ کی خاطر حکومت چھوڑ دے تو دو تہائی اکثریت دوگے ؟ ہم نے عمران خان کی حکومت گراکر الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے اور اگلے بارہ سال کے پلان کو فیل کر دیا ،

عمران خان تم اپن بال نوچو ، دانت پیسو یا الٹے لٹک جائو تمہارا کھیل ختم ہو چکا ہے ،عمران خان فتنے کا نام ہے ،پاکستان کی آستین میں ایک سانپ چھپ کر بیٹھا ہے ،سپریم کورٹ آف پاکستان نے شہبازشریف کے خلاف سو موٹو لیا ہے ،بڑی مہربانی ، سابق ڈی جی ایف آئی اے بشر میمن کے سنگین الزامات ،شہزاد اکبر جیسا قوم کے مجرم اورفارن فنڈنگ کیس کو سات سال تک دبا کر رکھنے پر بھی سو موٹو نوٹس ہونا چاہیے ، سپریم کورٹ آف پاکستان کو کہتی ہوں کہ پاگل شخص جس کا نام عمران خان ہے ، ذہنی توازن بگڑ چکا ہے کی خاطر عدلیہ کے ترازو کو جھکنے مت دیں ، صدر علوی کا بیٹاپاکستان کی فوج کو کھلے عام گالی دیتا ہے ، ہر شہری ، عدلیہ ، افواج پاکستان اور میڈیا کا فرض ہے کہ اس فتنے کو روکے ۔ جمعرات کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہاکہ سرگودھا نوازشریف سے عشق کر نے والوں کا شہر ہے ، اگر سرگودھا نواز شریف سے عشق کرتا ہے تو نواز شریف بھی سرگودھا سے عشق کرتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر جلسہ دیکھ رہے ہیںاور مجھے فون آیا ہے عوام انتظار کررہے ہیں ،مریم اٹھو عوام کو انتظار نہ کروائو اور خطاب کریں ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف سے کہنا چاہتی ہوں جب سے سرگودھا کی حدود میں داخل ہوئی ہوں تو ایک ہی آواز آرہی ہے ’’کہ نوازشریف آئی لو یو ‘‘۔ مریم نواز نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے

جس کو کہتے تھے اس کی سیاست ختم ہوگئی ہے اسی کوکہتے ہیں واپس آجائیں آپ کی ضرورت پڑگئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف سے عوام کی محبت ختم ہونے کو نہیں آرہی ہے اس کی وجہ نوازشریف نے دن رات خدمت کر کے دکھائی ہے ، گلی گلی دھماکے اور دہشتگردی ہوتی تھی ، تین سال کے اندر اندر نوازشریف اور شہباز شریف نے اللہ تعالیٰ کے کرم و فضل سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے مٹا ڈالے ، نوازشریف روشنیاں واپس لیکر

آیا ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے ضرب عضب اور رالفساد کے ذریعے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر امن بحال کیا ، معیشت نے ترقی کی ، موٹر وے اور سڑکوں کے جال بچھا دیئے ، غریب روٹی کھاکر سکون سے سوتا تھا ، پھر بدقسمتی کہ ایک کھلنڈرے ، اناری اور نا اہل کو بلاکر عوام کے سروں پر مسلط کر دیا گیا ، ساڑھے تین سال کے اندر لوڈشیڈنگ واپس آگئی ،معیشت تباہ ہوگئی بلکہ وینٹی لیٹر پر چلی گئی ، قرضوں کے بوجھ تلے عوام کو دبا

دیا اور ایک اینٹ تک نہیںلگائی گئی ،دہشتگردی نے پھر سر اٹھا لیا پھر چار سال پاکستان کی تباہی اور بربادی کی ، پھر ڈھیٹ اور بے شرم آدمی چار سال میں تباہ کر کے گیا ہے ،کہتا ہے چار ہفتے میں شہباز شریف نے کیا کر دیا ہے ، پاکستان کو نوازشریف نے دن رات محنت کر کے چار سال میں کھڑا کر دیا اور اس نالائق نے ساڑھے تین سال میں بر باد کر دیا ہے ،انہوںنے سوال کیا کہ کیا چار ہفتوں میں یہ ٹھیک ہوسکتا ہے ۔مریم نواز نے کہاکہ جب سے

شہباز شریف کی حکومت آئی ہے یہ نالائق چالیس تقریریں کر چکا ہے لیکن کیا ایک تقریر میں ایک منٹ بھی اپنی کار کر دگی پر بولا ؟، اس نالائق کی اس سے بڑی شکست کیا ہوگی ؟ یہ اپنی کار کر دگی کے اوپر ایک منٹ بھی بولنے کے قابل نہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہے تو ازل کا جھوٹا ، پہلے 35پنکچر کا ڈرامہ لے آیا ، ثبوت نہیں دیا ، پھر جھوٹے خط کا ڈرامہ لے لیا ثبوت نہیں دیا پھر غیر ملکی سازش کا ڈرامہ لے آیا ، ثبوت نہیں دیا اور آخری ڈرامہ سن

لیں ، کہتا ہے قتل کر نے کی سازش ہورہی ہے ، اپنے قتل کا ڈرامہ لے آیا ثبوت نہیں دیا ، کہتا ہے ثبوت الماری میں سنبھال کر رکھے ہیں ، اپنے بچوں کوبھیج دیئے ہیں ۔ اس موقع پر مریم نواز نے عمران خان کو جھوٹا خان مخالفت کرتے ہوئے شرکاء سے ’’جھوٹا جھوٹا ‘‘کے نعرے لگوائے ۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹا خان تمہارے کسی بھی جھوٹ کے ثبوت نہیں لیکن پاکستان کے عوام کے پاس تمہارے خلاف بڑے بڑے جھوٹ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر آج ڈالر کی

قیمت آسمان پر پہنچی ہے تو اس جرم کا سب سے بڑا ثبوت عمران خان ہے ، اگر معیشت وینٹی لیٹر پر ہے تو اس جرم کا سب سے بڑا ثبوت عمران خان ہے ، اگر ملک قرضوں کی دلدل میں پھنس گیا تو ا س جرم کا سب سے بڑاثبوت عمران خان ہے ، اگر آج حکومت کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانا پڑی تو اس جرم کا بڑا ثبوت عمران خان ہے ، عوام دو روٹی سے محروم ہیں ، بیمار دوائی سے محروم ہیں ، لوگ بجلی سے محروم ہیں اس جرم کا سب

سے بڑاثبوت عمران خان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بڑی ڈھٹائی سے کہتا ہے حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر پارہی ، تمہیں کیا پتہ ، تم جیسے بے حس حکمران کو کیا پتہ ، عوام کیلئے مشکل فیصلہ کر نا درد دل رکھنے والے حکمران کیلئے کتنا مشکل ہے ، تم نے کہا آٹو ، ٹماٹر کے ریٹ پتہ کر نے نہیں آیا ۔مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف آلو ، پیاز کے ریٹ ٹھیک کر نے آیا ہے ۔مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کیلئے کسی بھی چیز کی قیمت ایک روپے بڑھانا بھی

مشکل کام ہے ، نوازشریف اور شہباز شریف کہتا ہے جب مجھے ایک روپیہ فی لیٹر ڈیزل بڑھانا پڑتا ہے تو میرے دل پر قیامت گزرتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور شہباز شریف کیلئے کیا مشکل تھا تمہاری طرح کرسی سے چپکے رہتے اور روزانہ مہنگائی کرتا ، نوازشریف اس مٹی کا بیٹا ہے حکومت چھوڑ دیگا مگر عوام پر بوجھ نہیں ڈالے گا ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف آئی ایم ایف کی ساری شرائط مان کر عمران خان کی طرح سر جھکا کر کہتا

قیمتیں بڑھائونگا ، اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ دونگا مگر نوازشریف کہتا ہے حکومت چھوڑ دونگا اپنے عوام پر بوجھ نہیں ڈالونگا ۔انہوںنے جلسے کے شرکاء سے سوال کیاکہ کیا عمران خان کی ہوئی تباہی و بربادی کا ٹوکرا اپنے سر پر رکھنے کی ضرورت ہے ؟ حکومت چھوڑدینا چاہیے یا رہنا چاہیے ، ایسی حکومت جس کے ذریعے عوام پر مہنگائی کا طوفان ٹوٹے اس حکومت کو خیر آباد کہنا بہتر ہے ، خیر آباد کہہ دو اور عوام کے میدان میںاآ جائیں اور

مقابلہ کرلیں ۔انہوںنے سوال کیاکہ اگرنوازشریف آپ کی خاطر حکومت چھوڑتا ہے تو آئندہ پانچ سال ملک کو درست کر نے کیلئے دو تہائی اکثریت دوگے ۔ مریم نواز نے کہاکہ پھر سوال ہوتا ہے تم ایک ماہ حکومت کرنے کیلئے کیوں آئے تھے ؟ اس لئے آئے تھے عمران خان اپنے جرائم کیساتھ اگلے الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری کر چکاتھا ، عمران خان کی حکومت گراکر عمران خان کے بارہ سال کے پلان کو فیل کر دیا ، اب تم اپنے بال نوچوں ، چاہے

دانت پیسو ،الٹے لٹک جائو ، تمہارا کھیل ختم شد۔انہوںنے کہاکہ یہ قوم کو آزادی اور خود مختاری کے بھاشن دیتا ہے ، جس بندے نے ہمیشہ گزر بسر زکواۃ ،خیرلات اور لوگوں کی جیبوں سے کی ہو اسے آزادی کا بھاشن دینا مناسب نہیں ، انہوںنے کہاکہ یہ اپنی ناپاک زبان سے ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے ،ریاست مدینہ کے دعوے دار کے کتے ایک دن میں اتنا گوشت کھاجاتے ہیں جتنا بنی گالہ کے اطراف کی آبادی کے لوگ ایک مہینے میں نہیں کھاتے۔

انہوںنے کہاکہ کہتا ہے حمزہ شہباز شریف کے مرغی کے کارخانوں کی وجہ سے مرغی کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں ،مرغی قیمتیں اس وقت بڑھیں جب بنی گالا کی چھتوں پر منوں مرغیوں کا گوشت زندہ جلایا جاتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کہتاہ ے کہ مریم نواز نے ایک غیر ملکی خاتون کو گاڑی سے رسیو کیا ہے ، اس کی زبان کتنی گندی ہے ، کہتاہے مریم کا بس چلے تو لیٹ جاتی ہے اور کہتی میرے اوپر سے گزر کر چلو ، عمران خان تم نے مریم نواز

کو گالی نہیں دی تم نے پنجاب کی ہر بیٹی کو گالی دی ہے ، تم نے پاکستان کی ہر بیٹی کو گالی دی ہے ، مریم نواز شریف کی بیٹی ہے ، مہمانوں کی قدر کرنا جانتی ہے ،جب کوئی غیر ملکی چل کر آتا ہے تو مریم اس وقت پاکستان ہوتی ہے ، چاہوں تو منہ توڑ جواب دے سکتی ہوں ، اس وقت سے ڈرو جب پاکستان کی مائیوں ، بیٹیوں کے ہاتھ تمہارے گریبان تک پہنچیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ایک فتنے کا نام ہے ،پاکستان کی آستین میں ایک سانپ

چھپ کر بیٹھا ہے اس فتنے کا نام عمران خان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جس جس نے عمران خان سانپ کو دودھ پلایا عمران خان نے اسی کو ڈس لیا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ اتنا بڑا فتنہ ہے ، کہتا ہے کہ عدلیہ میرے حق میں فیصلہ نہ دے تو کہتا ہے عدلیہ بکی ہوئی ہے ، اگر اسٹیبلشمنٹ میرا ساتھ نہ دے تو کہتا ہے جانور ہے ، اگر الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کو کھولے تو جانبدار ہے ، کہتا ہے الیکشن میں میں جیتوں گا ورنہ دھاندلی ہوگئی ، کہتا ہے اتحادی میرے

ساتھ حکومت میں بیٹھے رہیں اور اگراپوزیشن کے ساتھ چلی جائیں تو غدار ، میڈیا میری سپورٹ کرے تو ٹھیک ورنہ میڈیا غیر ملکی ایجنٹ ہے،جب تک میں کرسی پر بیٹھا رہوں تو پاکستان زندہ باد جب ہٹا دیا جائوں تو پاکستان پر ایٹم بم گرادو ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ کیا ، عمران خان نے آئین توڑا اور رات بارہ بجے عدالتیں کھلیں ،اس دن سے آج تک سپریم کورٹ کو گالیاں دیتا ہے ، سوشل میڈیا پر کمپین چلاتا ہے ، دوپہر

تک سپریم کورٹ آف پاکستان کو گالی دے رہا تھا ،اچانک سپریم کورٹ نے سو موٹو نوٹس لے لیا اور شادیانے بجا رہا ہے ، سپریم کورٹ آف پاکستان آپ نے شہبازشریف کے خلاف سو موٹو لیا ہے ،بڑی مہربانی ہے ، سابق ڈی جی ایف آئی اے بشر میمن کے سنگین الزامات پر بھی سو موٹو ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ شہزاد اکبر جیسا قوم کا مجرم ہے ، ایف آئی اے اور نیب کو استعمال کرتارہا ہے ایک سو موٹو شہزاد اکبر کے خلاف بھی ہونا چاہیے ، فارن

فنڈنگ کیس کو سات سال تک دبا کر رکھنے پر بھی سو موٹو نوٹس ہونا چاہیے ، سپریم کورٹ آف پاکستان کو کہتی ہوں کہ پاگل شخص جس کا نام عمران خان ہے ، ذہنی توازن بگڑ چکا ہے اس کی خاطر عدلیہ کے ترازو کو جھکنے مت دیں ، جب کہتا ہے سازشیوں کے چہرے پہچان لئے ہیں وہ اداروں کو کہتا ہے ، یہ حرکت افواج پاکستان کے ساتھ کرتا ہے، افواج پاکستان کو گالی دیتا ہے ، صدر علوی کا بیٹاپاکستان کی فوج کو کھلے عام گالی دیتا ہے ، جب فوج کی فیملیز کو کہتا ہے دعوت دیتا ہوں میرے جلسے آئو ،

میں تمہارے سپہ سالار کو گالی دوںاور سننے کیلئے میرے جلسے آئو ، انہوںنے کہا کہ یہ فتنہ میڈیا کو بھی گالی دیتا ہے جس میڈیا نے عمران خان بنایا ، جس میڈیا نے ون سائیڈڈ کوریج دی ہے ، خالی کرسیاں دکھائیں ، ایک میڈیا چینل کو چھوڑ کر تمام میڈیا چینل کے پیچھے پڑ گیا ہے انہیں غدار ، ایجنٹ اور بکائو کہتا ہے ۔مریم نواز نے کہاکہ عمران خان ایک فتنے کا نام ہے اس فتنا کو روکنا چاہیے اس کی پرورش نہیں کرنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ جب تک عمران خان جیسا فتنہ پاکستان میں موجود ہے اپنے خون سے لکھ کر دیتا ہوں پاکستان کبھی ترقی نہیں کر سکتا ، عمران خان وہ نا سور ہے جس کا دوسرا نام تباہی اور پاکستان کی بربادی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہر شہری ، عدلیہ ، افواج پاکستان اور میڈیا کا فرض ہے کہ اس فتنے کو روکے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…