بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پرویز الٰہی کا سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ کے بارے میں بڑا اعلان

datetime 19  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پروزیز الٰہی نے کہاہے کہ (ن) لیگ والے اس وقت جلتے توے پر لیٹے ہیں، وفاق سے ان کی گیم ختم ہوچکی اور انہیں پتہ بھی نہیں۔نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹر ویو میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ میں وزارت اعلی کے مقابلے سے ہٹا نہیں، کیوں کہ انتخاب تو ہوا ہی نہیں، یہ تو کہیں اسٹینڈ ہی نہیں کرتے کیوں کہ حمزہ کا تو حلف بھی نہیں ہوا،

پنجاب میں ان کو سرپرائز دیں گے جیسے پہلے سرپرائز دئیے تھے، ن لیگ کی ٹکٹ اب فلم کی ٹکٹ بن گئی ہے، اور یہ فلم بھی فیل ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پولیس اسمبلی کے اندر گھسے اور کارروائی ہاتھ میں لے، ہمارے پاس برطانوے ہائی کمشنر آئے تو انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ میں سو سال پہلے ایسا واقعہ ہوا تھا، لیکن وہاں پر بادشاہ نے آکر معافی مانگی اور جتنے چھلانگ مار کر آ ئے وہ سارے قتل ہوگئے، حمزہ نے مجھ پر حملہ کرایا، اس کے برعکس جب اسے تکلیف ہوئی تو میں نے اس کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے، عمران خان سے میرا جھگڑا یہی تھا وہ کہتے تھے حمزہ کو اجازت نہ دو۔چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ہمارا شریفوں سے اس وقت بھی اچھا برتا رہا جب یہ لوگ مشرف سے لڑ کر بھاگے تھے، ہم اب پیچھے ہٹے ہیں کیونکہ ان کے خاندان کے اندر سے حقیقت معلوم ہوگئی تھی، ہمیں معلوم ہوا کہ نوازشریف نے کہا ہے کہ ان کو وزارت اعلی صرف سونگھائیں گے، اللہ تعالی نے ان کو بے نقاب کرنا تھا اور شریفوں کی اصلیت دوبارہ سامنے آگئی، عمران خان واحد آدمی ہے جس نے کہا آپ وزیراعلی بنیں اور پھر قائم رہے۔انہوں نے کہاکہ شریفوں کی وفاق کی گیم ختم ہے ان کو سمجھ ہی نہیں آرہی، ن لیگ والے اس وقت جلتے توے پر لیٹے ہیں، اعتماد کے ووٹ سے پہلے سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ کو واپس لے آئیں گے،

یہ دونوں سو فیصد واپس آئیں گے اور ان کا دھڑن تختہ کرکے آئیں گے، کیوں کہ یہ ہمارے گھر کے بندے ہیں اور ان کو بھی پتہ ہے کہ شریفوں نے ہمارے ساتھ کیا کیا، چوہدری شجاعت ٹھیک ہیں اور میرے ساتھ ہیں، پوری امید ہے عمران خان کے اداروں سے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…