پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، بنی گالہ میں ہنگامی اقدامات

datetime 19  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر بنی گالہ میں 200 سے زائد کارکنان نے انسانی حصار قائم کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور لانگ مارچ کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف انسانی حصار قائم کر دیا گیا ہے اور لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی یوتھ ونگ کے کارکنان عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر پہرہ دیں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کے لئے منصوبہ بندی کے تحت پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے 200 سے زائد کارکنان بنی گالا پہنچ گئے ہیں، اور عمران خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد ٹینٹ لگا دیے گئے ہیں، یوتھ ونگ کے کارکن ممکنہ گرفتاری کو روکنے اور مزاحمت کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کارکنوں کی رہائش، کھانے پینے اور دیگر ضروریات کے لیے اقدامات کر دیے گئے ہیں، کارکنان کے لیے بستر، پانی کے کولر پہنچا دیے گئے ہیں، پلان کے تحت 5 ہزار کارکن اسلام آباد کے مختلف حصوں میں پہلے سے پہنچائے جائیں گے اور ممکنہ لانگ مارچ کی کامیابی اور گرفتاری روکنے کے لیے کارکنوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا یا ان کی جان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو پاکستان میں وہ حالات پیدا ہوجائیں جنہیں قابو کرنا مشکل ہوجائیگا،معیشت کا پہیہ چلنا شروع ہوا توحکومت گرادی گئی ،لوگ معاف کر دیتے ہیں مگر تاریخ معاف نہیں کرتی،بہتری کا راستہ انتخابات ہے، جس سے سیاسی افراتفری اور معاشی عدم استحکام ختم ہوجائے گا،اگر آپ نے کوئی غلطی کی تو پاکستان کوشدید نقصان ہوگا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…