منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بجلی کی لوڈشیڈنگ کرو ڈالر بچائو، شاہد خاقان عباسی نے انوکھی تجویز پیش کردی

datetime 19  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) سابق وزیر اعظم اورپاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے ڈالر بچانے کے لیے لوڈ شیڈنگ کرنے کی تجویز دے دی ۔نجی ٹی وی سما نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ صفر کی جاسکتی ہے لیکن اس کے لیے ہر ایک گھنٹے میں سوا سو ملین ڈالر چاہئیں۔

اگر ایک مہینے کے لیے ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کم کرنی ہے تو اس کے لیے سوا سو ملین ڈالر کی ضرورت ہے ، اگر آپ نے ڈالر بچانے ہیں تو پھر آپ کو ایک دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنی پڑے گی ۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو نگراں حکومت کے حوالے نہیں کرسکتے،ہمارے پاس دو راستے ہیں حکومت میں رہ کر مشکل فیصلے کریں یا حکومت چھوڑکر عوام کے پاس چلے جائیں،اس حق میں ہوں کہ صدر اور گورنر رہیں اورآئینی ذمہ داری پوری کریں۔اپنے ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ حکومتی اتحاد کا فیصلہ ہے کہ مدت پوری کرنی چاہیے، ان حالات میں ملک کو نگراں سیٹ اپ کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ہم کڑے امتحان سے گزر رہے ہیں، ملکی معیشت کیلئے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا ہوںگی لیکن کوشش کی جائے عوام پر بوجھ نہ پڑے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں47روپے اضافے کی ضرورت ہے مگر موٹرسائیکل والوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری نومبرمیں ہی ہونی چاہیے، فوج اور حکومت کو ایک پیج پر ہونا چاہیے اور ہم ایک پیج پرہیں، حکومت کو ہر ادارے کی سپورٹ ہو تو کارنرٹرن کرسکتے ہیں، ملک کیلئے ایک پیج ہو تو معاملات حل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران قانونی طور پر رکن اسمبلی ہیں، پی ٹی آئی اپنے استعفے واپس لینا چاہے تو لے سکتی ہے، حق میں ہوں کہ صدر اور گورنر رہیں،آئینی ذمہ داری پوری کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…