منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈالر کی اونچی اڑان،کاروبار، صنعت، ایس ایم ایزکی بقا خطرے میں پڑ گئی

datetime 18  مئی‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن( پائما) کے چیئرمین ثاقب نسیم اوروائس چیئرمین سندھ بلوچستان ریجن محمد جنید تیلی نے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے اور روپے کی قدر میں نمایاں کمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف،

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر سے اپیل کی ہے کہ ڈالر کی اونچی اڑان کی روک تھام کے لیے فوری طور پر مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے بصورت دیگر ڈومیسٹک مارکیٹ سمیت صنعتیں بالخصوص ایس ایم ایز سیکٹر تباہ ہوجائے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انٹربینک میں ڈالرمزید مہنگاہوکر199روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200روپے سے بھی تجاوز کرگیاہے جس کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کو بہت مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ڈالر کی قدر بڑھنے کے ساتھ ہی کاروباری وصنعتی پیداواری لاگت میںبے پناہ اضافہ ہوجاتاہے جس سے کاروبار کو مزید چلانا اور صنعتیں چلانا تقریباً ناممکن ہوتا جارہاہے لہٰذا حکومت کو معیشت کو تباہی سے بچانے کے لیے حقیقی معنوں میں سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ثاقب نسیم اور جنید تیلی نے مزید کہاکہ ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے بینکوں میں دستاویزات کلیئر نہیں ہورہی ہیں جس سے تاجربرادری کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا ہے اور ڈومیسٹک مارکیٹ بالخصوص چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں( ایس ایم ایز) تباہ ہوکررہ گئی ہے کیونکہ برآمدی آڈرز کی تکمیل کے لیے40فیصد خام مال درآمد ہوتا ہے لہٰذا ڈالرمہنگا ہونے سے خام مال بھی مہنگا ہوگیاہے جس کی وجہ سے برآمدی آڈرز کی بروقت تکمیل مشکل ہوگئی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر سے اپیل کی کہ روپے کی قدرگرنے اور ڈالر کی قدر کو بڑھنے سے روکنے کے لیے ایسی حکمت عملی وضع کی جائے جس سے کاروباری وپیداواری لاگت کو کم کرنے میںمدد ملے بصورت دیگرکاروباروصنعت، ایس ایم ایز کے لیے اپنی بقا قائم رکھنا ناممکن ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…