بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایمریٹس نے دبئی کا سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے بڑی سہولت متعارف کرادی

datetime 18  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /کوئٹہ(آن لائن)ایمریٹس نے دبئی کا سفر کرنے والے مسافروں کے لئے اعزازی قیام کی سہولت متعارف کرادی ۔ اس حوالے سے اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے مسافر دبئی میں ایک رات اعزازی قیام کرسکتے ہیں جبکہ بزنس یا فرسٹ کلاس میں سفر کرنے والے مسافر 2راتیں اعزازی قیام کرسکتے ہیں۔۔ صرف یہی نہیں، مسافر کسی اضافی خرچے کے بغیر دبئی سے آمد و رفت کے موقع پر

اپنی پرواز میں 10 کلوگرام کا اضافی سامان بھی ساتھ رکھ سکتے ہیں۔ اس آفر کی بکنگ 30 مئی 2022 تک کے لئے کارآمد ہے جس کی بدولت وہ 20 مئی 2022 سے لیکر 30 ستمبر 2022 کے درمیان اپنی مطلوبہ تاریخوں میں سفر کرسکتے ہیں۔ ایمریٹس اپنے معزز صارفین کیلئے دبئی کے بحفاظت سفر کی پیشکش کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ایسے مسافر جنہوں نے 17 مئی سے لیکر 30 مئی 2022 تک بکنگ کرائی وہ اپنی مطلوبہ بکنگ کے مطابق 20 مئی سے 30 ستمبر 2022 کے درمیان دبئی کے سفر کے موقع پر ہلٹن گارڈن ان میں قیام کرسکیں گے۔ شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ 20 مئی سے 30ستمبر کے درمیان ریٹرن ٹکٹ کے ساتھ مسافر اکانومی کلاس کی بکنگ پر ایک رات کا اعزازی قیام جبکہ بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس کے مسافر جے ڈبلیو میریٹ مارکویس میں اعزازی 2راتیں قیام کرسکتے ہیں۔ دنیا کے بلند ترین فائیو اسٹار ہوٹل کے طور پر جے ڈبلیو میریٹ مارکویس میں ایوارڈ یافتہ کھانے پینے کی سہولیات، شاپنگ گیلریا اور عالمی سطح پر معروف اسپا بھی موجود ہے۔ تفریحی مقاصد کے لئے سفر کرنے والے افراد کیلئے یہ ہوٹل دبئی مال اور مال آف دی ایمریٹس کے درمیان واقع ہے جن کے ساتھ بزنس بے میٹرو اسٹیشن موجود ہے جبکہ نئی دبئی واٹر نہر کے ساتھ خوبصورت مقام سے لطف اندوز بھی ہوسکتے ہیں۔ دنیا بھر میں سیاحتی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں

اور تعطیلات کا وقت گزارنے بالخصوص تہواروں کے دوران دبئی بدستور دنیا کے انتہائی مقبول ترین مقامات میں شامل ہے۔ یہ دنیا کے ان اولین شہروں میں شامل ہے جس نے ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورزم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی) سے سیف ٹریولز کا اعزاز حاصل کیا اور مہمانوں کی صحت و حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے موثر اور جامع اقدامات پر دبئی حکومت کے اقدامات کی توثیق کی گئی ۔ پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لئے

کرونا ٹیسٹ کا استثنیٰ ہے اگر وہ کارآمد ویکسی نیشن سر ٹیفکیٹ پیش کریں جن میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ، یا ، متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ ویکسینز کے ساتھ مکمل اسٹیٹس ظاہر ہو اور ان سرٹیفکیٹس کا کیو آر کوڈ شامل ہو۔ دبئی کے سفر کے لئے مزید معلومات جاننے کے لئے یہ لنک (https://www.emirates.com/pk/english/help/covid-19/dubai-travel-requirements/tourists/) وزٹ کریں۔ یکم مئی تا 30 ستمبر کے پانچ ماہ کے لئے

ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کی دبئی آمد پر اپنے مائی ایمریٹس سمر پاس کے ساتھ خصوصی سہولیات متعارف کرائی ہیں۔ ایمریٹس کے مسافر محض اپنا بورڈنگ پاس پیش کرکے پورے دبئی میں سینکڑوں ریٹیل، تفریحی اور کھانے پینے کے مقامات پر شاندار رعایت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، مئی میں دبئی آنے والے مسافر اعزازی طور پر دبئی مرینا کروز سے بھی محظوظ ہوسکتے ہیں۔ اس آفر کے بارے میں مزید معلومات کے

لئے اس لنک (https://www.emirates.com/pk/english/experience/my-emirates-pass/) کو وزٹ کریں۔ ایمر یٹس کی جانب سے پورے سفر کے دوران مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے انکی صحت و حفاظت کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ مسافر اعتماد کے ساتھ ایمریٹس کے ہمراہ سفر کے لئے پرواز کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔ ایمریٹس کی جانب سے جدید ایچ ای پی اے فلٹرز سے سفر کے دوران جہاز کو جراثیم سے پاک رکھا جاتا ہے اور حفاظتی اقدامات اور صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔ پرواز کی بکنگ اور شرائط و ضوابط کی مکمل فہرست سمیت مزید معلومات کے لئے صارفین اس لنک (https://www.emirates.com/pk/english/special-offers/dubai-push-campaign/) کو وزٹ کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…