منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسمبلی سے مستعفی ہو چکے ہیں،اسمبلی جاتے ہی نہیں تو پیسے کیوں بھیجے جا رہے ہیں؟‘قاسم سوری برس پڑے

datetime 18  مئی‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اسمبلی سے مستعفی ہو چکے ہیں،اسمبلی جاتے ہی نہیں تو پیسے کیوں بھیجے جا رہے ہیں؟،ڈپٹی اسپیکر اور رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہوا تھا آرٹیکل5کے تحت رولنگ دی

جس میں سب کچھ واضح لکھاہے ،قومی سلامتی کمیٹی نے بھی کہاکہ ریاست کے خلاف سازش ہو رہی ہے مراسلے کو خود پڑھا جس کے بعد آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ دی تھی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رولنگ مستردکی جس کا دکھ ہوا لیکن فیصلہ قبول کیا ،پوری قوم نے رات 12 بجے عدالتیں کھلیں اوراس پر سوال بھی پوچھ رہے ہیں،ہم توپہلے ہی کہتے ہیں الیکشن کرائیں دودھ کادودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ ڈالر کہاں سے کہاں جا رہا ہے ،آج اینکرز مہنگائی کابھی نہیں بتارہے جوصحافی چمچہ گیری کر رہے تھے آج وزیراعظم ہاس میں کھانے کھا رہے ہیں آج عوام کے پیسوں پر جہاز بھربھر کر عمرے پر جارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی ہے ،حمزہ شہبازکوکیسے وزیراعلی بنایا گیا ،شروع سے کہا کہ ان کا اقدام غیرآئینی ہے ،سپریم کورٹ نے بھی بتادیاضمیرفروشوں کاووٹ شمارنہیں ہوگا ،ضمیرفروشی کی بنیاد ہی وفاق سے رکھی گئی ،ضمیرفروش آج بھی اسمبلی میں بیٹھے ہیں کس حیثیت سے بیٹھے ہیں ،میں نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کیے تھے ایک ماہ ہوگیاپتہ ہی نہیں حکومت ہے بھی یانہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…