حفیظ شیخ کا نام نگران وزیر اعظم کے لئے تقریباً فائنل تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

18  مئی‬‮  2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)صحافی اسد کھرل نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے تقریباً فائنل کرلیا گیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اسد کھرل نے لکھا “سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔سپیشل پروٹوکول میں

گیسٹ ہاوس لے جایا گیا۔” انہوں نے مزید کہا “عبوری وزیر اعظم کسی بھی پارٹی کیخلاف کوئی بیان نہیں دیں گے نہ ہی کیبنٹ کے ارکان کسی پارٹی یا ان کی قیادت کیخلاف بیان بازی کریں گے ۔”یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں آئی تھیں کہ عبدالحفیظ شیخ دبئی کے راستے کراچی پہنچے ہیں جہاں ایئر پورٹ سے انہیں سخت سیکیورٹی میں لے جایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ چہ میگوئیاں جاری تھیں کہ عبدالحفیظ شیخ یوں اچانک پاکستان واپس کیوں آئے ہیں اور انہیں اتنا پروٹوکول کیوں دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ وہ تحریک انصاف دور میں وفاقی وزیر خزانہ تھے تاہم یوسف رضا گیلانی سے سینیٹ الیکشن ہارنے کے بعد اپنے عہدے سے فارغ ہوگئے تھے، ان کے بعد شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنایا گیا تھا۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔عبدالحفیظ شیخ نے ٹرانزٹ حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔عدالت نے عبدالحفیظ شیخ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔خیال رہے کہ حفیظ شیخ پر قومی خزانے کو 11.25 ملین ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام ہے، ان کے خلاف کراچی کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…