جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

حمزہ شہباز اب اچکن اتار دو ، اب مرغی بھی سستی ہو جائے گی ، عمران خان

datetime 17  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا لوٹوں کے خلاف جو فیصلہ ہوا ہم اس پر اْن کا شکریہ ادا کرتے ہیں،سپریم کورٹ شریف خاندان کے چالیس ارب روپے کے کیسز کی یومیہ بنیاد پر سماعت کرے ،شہباز شریف فوجی اور امریکی بوٹ اچھی طرح سے پالش کرتا ہے،آئی ایم ایف سے مذاکرات میں امریکا سے ڈالرز مانگیں گے

اور کہیں گے کہ ہمیں ڈالر دے دو ورنہ عمران خان آجائے گا ،قرضہ ایسے نہیں ملے گا ،امریکا مزید غلامی کروائیگا، شہباز شریف عہدہ سنبھالنے کے بعد پریشان ہے اور پھنس گیا ہے ،آگے سمندر اور پیچھے ٹائیگرز ہیں،ہمیں کہتے تھے کہ ہم نااہل اور یہ تجربہ کار ہیں مگر اب ان کا تجربہ کہاں گیا ، ہم عوام میں آرہے ہیں اور یہ چھپتے پھر رہے ہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جلسے میں لائٹیں صحیح طریقے سے نہیں لگائی گئیں، یہ کوہاٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہے۔انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے وزیراعظم بننے کیلئے بڑی محنت کی، یہ پھنس گئے ہیں، ان کے آگے سمندر اور پیچھے ٹائیگر ہے، چیری بلاسم شہبازشریف کو وزیراعظم بننے کا بڑا شوق تھا، شہبازشریف نے بڑی دیرسے اچکن سلوائی ہوئی تھی، شہبازشریف کے پاس جوتے پالش کرنے کا بڑا اچھا فن ہے، فوجی بوٹ پالش بڑے اچھے طریقے سے کرتا ہے، امریکیوں کے بوٹ بھی پالش کرتا ہے۔ عمران خان نے کہاکہ مسلم لیگ کے مقابلے میں زرداری ان پرواقعی بھاری ہے، آصف زرداری مہنگائی بڑھنے کا بڑے مزے لے رہا ہے، ایک پلان انسان، دوسرا پلان اللہ بناتا ہے، اللہ انسان کوکامیابی دیتا ہے، تھری سٹوجزنے بڑا مل کرپلان بنایا تھا، تینوں نے زورلگا کرہماری حکومت گرائی، آگے سمندراورپیچھے ٹائیگرشہبازشریف پھنس گئے ہیں۔ منحرف رکن کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمران خان نے کہا ہے کہ میں عدالت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عدالت نے ہماری اخلاقیات کو گرنے سے بچایا اور فیصلے میں منحرف ارکان کے ووٹ کو مسترد کر دیا، جو لوگ اپنے حلقوں ، قوم اور جمہوریت سے غداری کرتے ہیں ، شکر ہے سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے، حمزہ شہباز اب اپنی اچکن کورکھ دواب پنجاب میں مرغی کی قیمتیں بھی نیچے آجائیں گی، سپریم کورٹ سے ایک اور درخواست کروںگا شریف خاندان کے کرپشن کیسز آپ سنیں۔عمران خان نے کہاکہ ایف آئی اے انہوں نے تباہ کر دیا، ڈاکٹر رضوان کے جاں بحق ہونے کی تفتیش ہونی چاہیے۔ عمران خان نے کہاکہ دوسرا ایف آئی اے افسر بھی ہارٹ اٹیک میں ہوا،40 ارب روپے کے ان پر کیسز ہیں۔ سپریم کورٹ ان کے کیسز سنے، ان کو جب سزا ہونے لگی، ایف آئی اے کے لوگوں کو فارغ کر دیا گیا، اس لیے میری درخواست ہے شریف خاندان کے کیسز سنیں اورہمیں کسی پر اعتماد نہیں۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے لگی ہے، جدھرسے امپورٹ ہوئے ادھرسے قیمتیں بڑھانے کا حکم ملا ہے، امپورٹڈ حکومت ڈری ہوئی ہے،اب امریکیوں کو کہیں گے خدا کے واسطے ڈالر دو ورنہ عمران خان پھر آ جائیگا۔انہوںنے کہاکہ امریکیوں کو اچھے طریقے سے جانتا ہوں وہ ایسے ڈالرنہیں دیں گے، امریکی پہلے مزید غلامی کرائیں گے پھر ڈالردیں گے، امریکی کہیں گے خارجہ پالیسی ان کے حکم پرچلے گی، امریکا کہے گا روس سے سستا تیل نہیں منگوانا، ہماری حکومت نے روس سے 30 فیصد سستی گندم،تیل کا معاہدہ کرلیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امریکی غلامی کی زنجیریں ان پر ڈال کر ہر اپنا کام کروائیں گے، دہشتگردی کی جنگ کی وجہ سے 35 لاکھ قبائلیوں نے نقل مکانی کی، جو زکوٰۃ دیتے تھے وہ ایک ہی رات میں زکوٰاۃ لینے والے بن گئے، پرویز مشرف نے گھٹنے ٹیک کرجنگ میں شرکت کی۔ دہشت گردی کی جنگ میں 80 ہزارپاکستانیوں نے قربانیاں دیں، جنگ کا سب سے زیادہ نقصان قبائلی علاقوں کو ہوا، قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں سے جو بھی مرتا تھا اسے دہشت گرد کہتے تھے، ڈرون حملوں کی کبھی تحقیقات نہیں ہوتی تھیں،

یہ غلام کبھی آوازبلند نہیں کرتے تھے، آپ نے میرے ساتھ ملکرحقیقی آزادی کی جنگ لڑنی ہے۔انہوںنے کہاکہ موٹروے کی سڑک اچھی ہوگئی ہے اسلام آباد کیلئے تیارہو؟21 سال کھیلتا رہا مجھے تو گرمی نہیں لگتی، ہم نے اپنے ملک کو چوروں سے بچانا ہے، جنہوں نے چوروں کو مسلط کیا انہیں پیغام دینا ہے ہم آزاد ملک ہیں۔عمران خان نے کہا کہ کبھی غلام قوم عظیم قوم نہیں بن سکتی، غلام کبھی شاہین کی طرح پروازنہیں کرسکتے، ہمارے نبی ؐدنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب لے کر آئے، اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں، جوانسان آزاد نہیں ہوتا وہ کبھی بڑے کام نہیں کرسکتا۔ انہوںنے کہاکہ کوئی سیاسی تقریرنہیں تبلیغ کررہا ہوں،

ہمارے پاس دوراستے ہیں، ایک تباہی، دوسرا نبی ؐ کی عظمت کا راستہ ہے، ایک طرف غلامی، دوسری طرف آزادی ہے، ایک طرف امربالمعروف، دوسری طرف چورہے، اللہ کا حکم ہے برائی کے خلاف جہاد کرو، ایک طرف ہم چاہتے ہیں پاکستان کا نظام ٹھیک ہو، دوسری طرف 30 سال سے مل لوٹنے والے کھڑے ہیں، اللہ نے ہمیں یہ اجازت ہی نہیں دی کہ آپ نیوٹرل ہوجاؤ۔پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ چیری بلاسم بوٹ پالش کہتے رہے بڑے تجربہ کارہیں، ہمیں کہتے تھے جب عوام میں جائیں گے تو ہم چھپتے پھریں گے،

اللہ کا کمال ہے اب یہ لوگ چھپتے پھر رہے ہیں، کدھرگیا ان کا تجربہ ملک کی معیشت تباہ کردی، مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، اینکر روزانہ ہمیں یاد دلاتے تھے مہنگائی بڑھ رہی ہے، آج وہی اینکرمیڈیا سے پوچھیں کتنی مہنگائی بڑھی ہے؟ جب میڈیا والے عوام کے پاس جائیں گے تو دو نعرے سنیں گے، ایک غدار، دوسرا چور۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے 31 ارب ڈالرہماری حکومت میں بھیجے،

ہماری حکومت میں کسانوں کو پہلی دفعہ پورا معاوضہ ملا،60فیصد پاکستان میں خوشحالی آئی، 50 سال بعد ہماری حکومت میں ڈیم بننا شروع ہوئے، آنے والی نسلوں کے لیے ہم نے10ارب درخت لگائے، ہماری حکومت نے این ایچ اے میں کرپشن کو روکا، مرادسعید نے ایک ہزارارب کی این ایچ اے میں بچت کی، مرادسعید نے (ن) لیگ کے مقابلے میں سستی سڑکیں بنوائیں۔ عمران خان نے کہاکہ ریکوڈک کیس میں ہم نے اپنے ملک کو جرمانے سے بچایا، کارکے کیس میں ترک صدر طیب اردوان کے

ذریعے پاکستان کو 200 ارب کے جرمانے سے بچایا، ہماری حکومت پیسے نہیں بنارہی تھی اس حکومت کوانہوں نے گرایا، اب یہ دنیا بھرمیں جا کر بوٹ پالش کررہے ہیں کہ پیسہ دیدو۔عمران خان نے کہا کہ بڑی مشکلوں سے ایک اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی تھی، سب کہتے تھے شہباز شریف صبح 7 بجے اٹھتا ہے اوربڑا کام کرتا ہے، اب شہبازشریف کدھرگئے ہیں، مہنگائی بڑھ رہی ہے، کورونا کے دوران مجھے بار بار کہتے تھے لاک ڈاؤن کرو، میں ان سے پوچھتا تھا لاک ڈاؤن کے دوران دیہاڑی دارکا کیا بنے گا

شہبازشریف، بلاول بھٹو لاک ڈاؤن نہ کرنے پرمجھے تنقید کا نشانہ بناتے تھے، اللہ کا کرم دیکھیں دنیا نے پاکستان کی کورونا پالیسی کوسراہا، ہم نے کورونا کے دوران معیشت اورغریبوں کوبچایا۔عمران خان نے کہاکہ نوجوان مجھ سے وعدہ کریں جن پارٹیوں کی بیرون ملک جائیداد، پیسہ باہر انہیں کبھی ووٹ نہیں دینا، آصف زرداری جب بیرون ملک جاتا تھا وہ کہتے تھے دیکھ کر ہاتھ ملانا کہیں انگلیاں نہ چوری کرلے

، مغرب کوسب پتا ہوتا ہے نواز شریف، زرداری کے پیسے کدھرپڑے ہیں، یہ کبھی ابسولیٹلی ناٹ نہیں کہہ سکتے، امریکا جب افغانستان میں ڈرون حملوں کیلئے بیس مانگے گا تویہ کبھی انکارنہیں کریں گے، ان میں جرات نہیں کیونکہ ان کا پیسہ باہرپڑا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوجوان اپنے ذہنوں میں ڈال لیں کبھی غلامی قبول نہیں کرنی، ہم اللہ کے آگے جھکنے والے لوگ ہے، یہ کمزورلوگ ہیں جب باہرجاتے ہیں توان کی کانپیں ٹانگتی ہیں، جب اسلام آباد جائیں گے تو پیسے کے غلاموں سے ہمیشہ کے لیے آزاد ہو جائیں گے

، شاندارجلسے پردل سے شکرگزارہوں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے صرف ایک لوٹا نکلا، لوٹوں کوپیغام دیا تھا اپنے آپ کو ذلیل نہ کرو، سوشل میڈیا پران کی شکلوں کیساتھ ہمیشہ لوٹا لکھا جائیگا، ان کے بیٹوں کی جب شادی ہوگی توان کی بہو اپنے سسر کو لوٹا کہے گی، لعنت ہے ایسے پیسے پر جو ضمیربیچ کر لیے جائیں، یہ وہ چھانگے مانگے والا پاکستان نہیں رہا، ایک طرف پیپلزپارٹی، دوسری طرف (ن) لیگ خریدتی تھی، تحریک انصاف کسی لوٹے کو نہیں خریدتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…