اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ ہوں گے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے اپنی رائے دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سےسپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی ہوں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک چیز سامنے آئی ہے کہ منحرف ارکان کا ووٹ گنا ہی نہیں جائے گا، اس کا مطلب ہے کہ حمزہ شہباز تو کبھی منتخب ہوئے ہی نہیں، اس فیصلے سے سارے فارغ ہوگئے ہیں۔کیا وزیر اعلیٰ کے عہدے پر دوبارہ ووٹنگ ہوگی؟ اس سوال کے جواب میں احمد اویس نے کہا کہ اصولاً تو ووٹنگ ہونی ہی نہیں چاہیے، جب ووٹ گنے ہی نہیں جائیں گے تو پرویز الہٰی جیت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جو اس کا مرتکب ہو اس کیلئے سخت سزا ہو تاکہ انہیں خوف ہو اور اسی خوف کی وجہ سے یہ حرکت نہ کریں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ ہوں گے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی رائے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی



















































