منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانی ڈاکٹر لڑکی نے نائیجرین نوجوان سے شادی کرلی

datetime 17  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )نائیجرین نوجوان نے پاکستانی ڈاکٹر لڑکی سے شادی کرلی، محبت کی نئی داستان رقم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ان دونوں کی فیملیز حرمین شریفین میںدوران حج ملے تھے ،دونوں فیملیز کے درمیان دوستی ہو گئی ، نائیجرین فیملی نے اپنے بیٹے کو

لاہور یونیورسٹی میں تعلیم کیلئے بھیجا تو وہ وہاں سے ان کے گھر آئے ، پاکستانی خاتون ڈاکٹر چائے لےکر آئیں تھیں جہاں سے ان دونوں فیملیز کے مابین رابطے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ، نئے جوڑے نے اپنی اپنی فیملیز سے اس بارے میں بات کی جس کے بعد ان دونوں کی شادی ہو گئی ۔ خاتون ڈاکٹر صالحہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے میں کافی ٹائم لگا اس کے بعد ہم نے فیملیز کو اس بارے میں آگاہ کیا ، میرے والدین بھی مان گئے تھے کہ لڑکے کی اچھی فیملی اور لڑکا خود بھی بہت اچھا ہے ، صالحہ کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو دو سال ہو گئے ہیں جبکہ نائیجرین دلہے کا کہنا تھاکہ مجھے ان کی فیملی بہت اچھی لگی ہے اور خاص طور پر صالحہ ایک اچھی انسان ہیں مجھے ان سے شادی کر کے خوشی ہوئی ۔ دوسری جانب واضح رہے کہ مارچ میں فرانسیسی لڑکی نے عارف والا کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرلی تھی ۔سوشل میڈیا کی دوستی محبت میں بدلی، فرانسیسی لڑکی عارف والا کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان چلی آئی۔غیر مسلم لڑکی جیمن کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئی اور عدالت میں لڑکے سے نکاح کر لیا جس کے بعد لڑکی کا اسلامی نام زویا رکھ دیا گیا۔فرانسیسی لڑکی جیمن کی کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے عارف والا کے رہائشی لڑکے علی رضا سے دوستی ہوئی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہو گئی۔ لڑکی اپنی والدہ کو ساتھ لے کر فرانس سے پاکستان چلی آئی اور پاکستان پہنچ کر کلمہ گو ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…