منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حکومت ختم ہوگئی، فواد چودھری

datetime 17  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز اکثریت کھوچکے ہیں۔آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے

فواد چوہدری نے کہا کہ ان لوگوں پر تاحیات نااہلی بھی آگئی ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس 173 ووٹ ہیں، 3 لوگ ن لیگ سے علیحدہ ہوچکے ہیں، صدر مملکت اعتماد کا ووٹ کا کہیں گے تو ان کے پاس 169 ممبران ہیں۔سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت میں حمزہ کے پاس 171 ارکان ہیں، 186 چاہئیں، فیصلے کے نتیجے میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی حکومت ختم ہوگئی ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو عہدے سے علیحدہ ہوجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی بھی وفاق میں اکثریت ختم ہوچکی ہے، صدر سے درخواست ہے کہ اسمبلی توڑ دیں، صوبائی اسمبلی توڑ دی جائے، نئے الیکشن کی طرف بڑھاجائے، اسمبلیاں برخاست ہورہی ہیں، ملک الیکشن کی طرف جارہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ جیت عمران خان کا ساتھ دینے والوں کی ہے، کنفرم ہوگیا ہے کہ منحرف لوگ نااہل ہوگئے ہیں ان کاووٹ شمار نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…