منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

بیرونی سازش میں ایک شرط شامل تھی اور وہ کونسی تھی ، شہباز گل کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 17  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ بیرونی سازش میں ایک شرط شامل تھی اور وہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا ۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ بیرونی سازش میں ایک شرط شامل تھی

اور وہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا تاکہ پھر پاکستان کے دفاع کو کمزور کیا جائے اور اسے ایک پراکسی اسٹیٹ بنا کر رکھا جائے۔انہوںنے کہاکہ ڈالر 200 سے چار روپے دور ہے، تجربے کار ٹیم کے دو دن کا کام ہے ڈالر 200 پر پہنچ جائے گا۔خیال رہے کہ پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میںامر بالمعروف جلسے سے خطاب میں عمران خان نے بیرونی سازش کا انکشاف کرتے ہوئے عوام کے سامنے ایک خط لہرایا تھا۔عمران خان نے جیب سے خط نکال کر لہراتے ہوئے کہا تھا کہ قوم کے سامنے پاکستان کی آزادی کا مقدمہ رکھ رہا ہوں، الزام نہیں لگارہا ہوں، میریپاس ثبوت کے طور پر خط موجود ہے، بہت سی باتیں ہیں، بہت جلد اور مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ لندن میں بیٹھ کر ایک شخص نے بیرون ملک کے ساتھ مل کر سازش کی، سازش میں شہباز شریف اور زرداری بھی ملوث ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں تحریری دھمکیاں دی گئی ہیں، میرے پاس خط ثبوت کے طور پر موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…